Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
بین الاقوامی

دنیا گلوبل وارمنگ کے نئے دور میں داخل، درجہ حرارت 1.5 ڈگری سے اوپر جاسکتا ہے

Towseef
Last updated: February 11, 2025 9:20 pm
Towseef
Share
5 Min Read
SHARE

عظمیٰ مانیٹرنگ ڈیسک

لندن //سائنس دانوں کا کہنا ہے کہ گزشتہ سال کا ریکارڈ توڑ درجہ حرارت اس بات کی علامت ہو سکتا ہے کہ دنیا گلوبل وارمنگ کے ایک نئے دور میں داخل ہونے جا رہی ہے، جس میں درجہ حرارت 1.5 ڈگری سیلسیس سے بھی اوپر جاسکتا ہے، جس کا تجربہ انسانوں نے کبھی نہیں کیا۔پیرس معاہدہ جس میں عالمی حدت میں اضافے کی حد 1.5 ڈگری سیلسئس رکھی گئی تھی، اس چھوٹے نمبر کے انسانوں اور فطرت پر بڑے اثرات مرتب ہو رہے ہیں۔تحقیق سے معلوم ہوتا ہے کہ درجہ حرارت میں مسلسل اضافہ خطرے کی علامت ہے، کیونکہ زمین پر حدت میں اضافہ کرنے والے اخراج سے گرمی، بدترین سیلاب، ہیٹ ویو اور طوفانوں کے ساتھ ساتھ سمندر کی سطح میں اضافے اور جانوروں اور پودوں کی مختلف اقسام کے معدوم ہونے کا خطرہ بھی بڑھ رہا ہے۔اوریگون اسٹیٹ یونیورسٹی کے پروفیسر ولیم ریپل کا کہنا ہے کہ ’اس سطح سے زیادہ درجہ حرارت شدید موسم، حیاتیاتی تنوع کے نقصان اور انسانوں کے لیے مشکلات کا سبب بن سکتا ہے۔‘انہوں نے ’نیچر کلائمیٹ چینج‘ نامی ریسرچ جرنل میں شائع ہونے والی دو حالیہ تحقیقات کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ اس میں درجہ حرارت 1.5 ڈگری سیلسیس سے عبور ہونے یا نہ ہونے پر تحقیق کی گئی ہے۔عالمی ادارہ موسمیات کے مطابق سائنس دانوں نے پیرس کے طویل المدتی اہداف کو 2024 میں دیکھی جانے والی غیر معمولی گرمی سے ملانے کی کوشش کی، جس کے مطابق گزشتہ سال 1.5 ڈگری سیلسیس سے اوپر تھا۔ایک سال میں درجہ حرارت کا حد سے تجاوز کرنا پیرس معاہدے کی خلاف ورزی نہیں، جس کے حوالے سے خیال ہے کہ اس

کا جائزہ تقریباً 20 یا 30 سال بعد لیا جائے گا تاکہ ہر سال درجہ حرارت میں ہونے والے اضافے کو کم کیا جا سکے۔سائنس دانوں کا کہنا ہے کہ اس حد تک دنیا اب تک تقریباً 1.3 ڈگری سیلسیس گرم ہو چکی ہے، جو گزشتہ ایک لاکھ 25 ہزار سال کے مقابلے میں زیادہ ہے۔جرمنی اور آسٹریا سے تعلق رکھنے والی ایک ٹیم نے مشاہداتی اعداد و شمار اور کمپیوٹر ماڈلنگ کا استعمال کرتے ہوئے یہ اندازہ لگانے کی کوشش کی کہ کیا ایک سال میں 1.5 ڈگری سیلسیس کا عبور ہونا ’ابتدائی انتباہ‘ ہوسکتا ہے۔انہوں نے دریافت کیا کہ تاریخی نمونوں سے معلوم ہوتا ہے کہ پہلا واحد سال جو درجہ حرارت کی ایک خاص حد کو عبور کرتا ہے، اس کے درجہ حرارت کا دورانیہ 20 سال تک قائم رہتا ہے۔محققین کا کہنا ہے کہ 2024 کو 1.5 ڈگری سیلسیس سے زیادہ درجہ حرارت والا پہلا سال کہا گیا تھا، جس سے یہ بات ظاہر ہے کہ زمین پہلے ہی 20 سال کی اس مدت میں داخل ہو چکی ہے جس میں 1.5 ڈگری سلیسیس درجہ حرارت ہے۔انہوں نے کہا کہ اگر گرین ہاؤس گیسز کے اخراج کو کم کرنے کے لیے سخت کوششیں نہیں کی گئیں تو پیرس معاہدے کے ہدف کی باضابطہ خلاف ورزی 10 سالوں کی مدت میں ہوجائے گی۔لہٰذا محققین کا کہنا ہے کہ درجہ حرارت کا 1.5 ڈگری سیلسیس سے تجاوز کرنا خوفزدہ یا مایوس ہونے کا نہیں بلکہ اقدامات کرنے کا وقت ہے۔دوسرے مطالعے میں، کینیڈا کی وزارت ماحولیات اور آب و ہوا کی تبدیلی سے تعلق رکھنے والے ایلکس کینن نے کچھ مختلف طریقہ کار استعمال کیا، تاہم اسی سے ملتے جلتے نتیجے پر پہنچے۔انہوں نے کہا کہ 2024 میں 1.5 ڈگری سیلسیس کی حد عبور کرنے کا یہ مطلب ہوسکتا ہے کہ 2029 سے پہلے طویل المدتی حد بھی عبور ہوجائے گی۔تاہم انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ آنے والے سالوں میں حقیقی دنیا کے عوامل اس میں اہم کردار ادا کریں گے۔اقوام متحدہ کے آئی پی سی سی آب و ہوا کے ماہرین نے کہا ہے کہ 2030 کی دہائی کے اوائل میں 1.5 ڈگری سیلسیس درجہ حرارت عبور ہونے کے امکانات ا?دھے ہیں۔یہ نئی تحقیق ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب زیادہ تر ممالک پہلے ہی اخراج میں کمی کے لیے منصوبے پیش کرنے میں ناکام رہے ہیں۔آئی پی سی سی کا کہنا ہے کہ گلوبل وارمنگ کو 2 سیلسیس سے نیچے کے بجائے 1.5 سیلسیس تک محدود رکھنے سے اس کے تباہ کن نتائج کو نمایاں حد تک محدود کیا جاسکتا ہے۔گزشتہ سال دنیا نے 1.5 ڈگری سیلسیس پر پہنچنے کے نتائج بھگتے، غیر معمولی بارشیں، طوفان اور آگ اسی کا پیش خیمہ ہیں۔

Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
ٹنگمرگ میںپانی کی سپلائی لائین کاٹنے کا واقعہ | 2فارموں میں 4ہزار مچھلیاں ہلاک
صنعت، تجارت و مالیات
قومی سیاحتی سیکرٹریوں کی کانفرنس 7جولائی سے سرینگر میزبانی کیلئے تیار
صنعت، تجارت و مالیات
وادی میں دن بھرسورج آگ برساتا رہا|| گرمی کا72سالہ ریکارڈٹوٹ گیا درجہ حرارت37.4 ڈگری،ایک صدی میں جولائی کا تیسرا گرم ترین دن ثابت
صفحہ اول
امرناتھ یاترا 2025 ۔7 ہزار یاتریوں کا چوتھا قافلہ روانہ، 40000کے درشن
صفحہ اول

Related

روس کا یوکرین پر بڑا ڈرون حملہ

July 5, 2025

ٹیکساس میں سیلاب سے 24اموات

July 5, 2025
بین الاقوامی

پاکستان میں عمارت زمین بوس | 14افراد ہلاک،امدادی کاروائیاں جاری

July 5, 2025
بین الاقوامی

اسرائیل تجاویز قبول کرے ،نئی جنگ کیلئے تیار ہیں:حماس کمانڈر

July 5, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?