جنیوا// عالمی وباکورونا وائرس کے قہر سے اب تک 3.23 لاکھ سے زائد لوگوں کی موت ہو چکی ہے اور تقریبا 49 لاکھ لوگ اس سے متاثر ہوئے ہیں۔مریکہ میں کورونا وائرس سے دنیا میں سب سے زیادہ 15 لاکھ سے زیادہ لوگ متاثر ہوئے ہیں اور اس انفیکشن سے مرنے والوں کی تعداد 90 ہزار کے اعداد و شمار کو پار کر چکی ہے . ۔روس میں بھی کووڈ -19 کے کیسز لگاتار تیزی سے بڑھ رہے ہیں اور یہ اس انفیکشن سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والے ممالک کی فہرست میں امریکہ کے بعد دوسرے نمبر پر ہے ۔کورونا وائرس کے کیسز کے معاملے میں برازیل کا تیسرا مقام ہے ۔اس کے علاوہ برطانیہ میں بھی حالات مسلسل خراب ہوتے جا رہے ہیں. یہاں اب تک اس وبا سے 250،138 لوگ متاثر ہوئے ہیں اور اب تک 35،422 لوگوں کی اس وباسے موت ہو چکی ہے ۔یوروپ میں شدید متاثر ملک اٹلی میں اس وبا کی وجہ سے اب تک 32،169 افراد ہلاک ہوئے اور 226،699 لوگ اس سے متاثر ہوئے ہیں. اسپین میں کل 232،037 لوگ متاثر ہوئے ہیں جبکہ 27،778 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔اس عالمی وبا کے مرکز چین میں اب تک 84،063 لوگ متاثر ہوئے ہیں اور 4638 اموات ہوئی ہے . اس وائرس کے حوالہ سے تیار کی گئی ایک رپورٹ کے مطابق چین میں ہونے والی ا موات کے 80 فیصد کیسز 60 سال سے زیادہ عمر کے لوگوں کے تھے ۔یوروپی ملک فرانس اور جرمنی میں بھی صورت حال کافی خراب ہیں۔
دنیا میں 3لاکھ 23ہزارہلاکتیں ، 49لاکھ متاثر
