واشنگٹن/ ریو ڈی جنیرو/نئی دہلی// پوری دنیا میں کورونا وائرس (کووڈ۔19) سے متاثرہ افراد کی تعداد 3.74 کروڑ سے زیادہ ہوگئی ہے اور اب تک اس وبا سے 10.76 لاکھ سے زائد افراد کی موت ہوئی ہے۔
امریکہ کی جان ہاپکنز یونیورسٹی کے سائنس اینڈ انجینئرنگ سینٹر (سی ایس ایس ای) کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق پوری دنیا میں اب تک کورونا سے 37,408,593 افراد متاثر ہوئے ہیں جبکہ 1,076,764 افراد لقمہ اجل بن گئے۔