Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
بین الاقوامی

دنیا میں کورونا متاثرین 4.32کروڑ سے زیادہ لوگ صحت مند

Kashmir Uzma News Desk
Last updated: December 22, 2020 1:00 am
Kashmir Uzma News Desk
Share
10 Min Read
SHARE
برازیل میں کورونا وائرس کی زد میں آنے والے لوگوں کی تعداد 72.38 لاکھ سے زیادہ ہوگئی ہے اور 64.08 سے زیادہ ٹھیک ہوگئے ہیں،جبکہ اس سے 1,86,764 مریضوں کی موت ہوچکی ہے ۔روس میں کورونا سے متاثر ہونے والوں کی تعداد قریب 28.21 لاکھ سے زیادہ ہوگئی ہے اور 22.53سے زیادہ صحت یاب ہوچکے ہیں جبکہ 50,242 لوگوں کی موت ہوگئی ہے ۔ فرانس میں قریب 25.30 لاکھ لوگ اس وائرس سے متاثر ہوئے ہیں اور 1,89,638 صحت یاب ہوچکے ہیں جبکہ 60,665 مریضوں کی موت ہوچکی ہے ۔برطانیہ میں 20.46 لاکھ سے زیادہ افراد متاثر ہوئے ہیں اور 67503 افراد فوت ہوگئے ہیں۔ ترکی میں بھی کووڈ 19 کے بعد سے 20.46 لاکھ سے زیادہ افراد متاثر ہوئے ہیں اور 18097 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ اٹلی میں اب تک 19.53 لاکھ سے زیادہ افراد اس وائرس سے متاثر ہوچکے ہیں اور 68799 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ اسپین میں اس وبا کی وجہ سے اب تک 17.97 لاکھ سے زیادہ افراد متاثر ہوچکے ہیں اور 48926 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ ارجینٹینا میں ، کووڈ 19 کے بعد سے 15.41 لاکھ سے زیادہ افراد متاثر ہوئے ہیں اور 41813 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔جرمنی میں تقریباً 15.15 لاکھ افراد اس وائرس سے متاثر ہوئے ہیں اور 26400 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ کولمبیا میں ، اب تک 15.07 لاکھ سے زیادہ افراد متاثر ہوئے ہیں اور اب تک 40475 افراد اپنی زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔ میکسیکو میں کورونا سے اب تک 13.20 لاکھ سے زیادہ افراد متاثر ہوئے ہیں اور 118202 لاکھ سے زیادہ افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ پولینڈ میں انفیکشن کے 12.02 لاکھ سے زیادہ کیس ہوچکے ہیں اور 25397 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ ایران میں اب تک 11.58 لاکھ سے زیادہ افراد اس وبا سے متاثر ہوچکے ہیں اور 53625 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔پیرو میں اب تک تقریباً9.96 لاکھ افراد اس وائرس سے متاثر ہوچکے ہیں اور 37034 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ یوکرین میں اس وائرس سے 9.91 لاکھ سے زیادہ افراد متاثر ہوئے ہیں جبکہ 17201 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ جنوبی افریقہ میں تقریباً 9.22 لاکھ افراد متاثر ہوئے ہیں اور24691 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ ہالینڈ میں کورونا سے سات لاکھ سے زیادہ افراد متاثر ہوئے ہیں اور 10578 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ انڈونیشیا میں ، متاثرہ افراد کی تعداد 6.65 لاکھ ہوگئی ہے اور ہلاکتوں کی تعداد 19880 ہوگئی ہے ۔ بیلجیئم میں 6.26 لاکھ سے زیادہ افراد کورونا سے متاثر ہوئے ہیں جبکہ 18626 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ اب تک ، جمہوریہ چیک میں کورونا سے 6.24 لاکھ افراد متاثر ہوئے ہیں اور 10331 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔چلی میں اب تک کووڈ -19 سے 5.85 لاکھ سے زیادہ افراد متاثر ہوچکے ہیں اور 16154 افراد اپنی ندگی سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔ عراق میں ، متاثرہ افراد کی تعداد 5.84 لاکھ اور مرنے والوں کی تعداد 12697 ہوگئی ہے ۔ کینیڈا نے بنگلہ دیش کو کورونا انفیکشن کے حوالے سے پیچھے چھوڑ دیا ہے جہاں اب تک 5.11 لاکھ سے زیادہ افراد متاثر ہوئے ہیں ، جبکہ 14245 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ بنگلہ دیش میں ، متاثرہ افراد کی تعداد پانچ لاکھ کو عبور کرچکی ہے اور 7280 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ فلپائن میں اب تک 4.59 لاکھ سے زائد افراد اس وبا سے متاثر ہوچکے ہیں اور 8947 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ 
 
 

برطانیہ میں کوروناوائرس کی نئی قسم ظاہر | متعدد ممالک نے انگلینڈ سے رابطہ منقطع کیا

ماسکو//یوروپی یونین کے ممالک نے برطانیہ میں وائرس اسٹرین (نئی قسم ) کے خطروں کو دیکھتے ہوئے ٹریفک معطل کردیا ہے ۔ کورونا وائرس کی نئی لہر کے خطرے کی وجہ سے برطانیہ نے بھی اپنی سرحدیں بند کردی ہیں۔ پورے ملک میں کورونا وائرس کی نئی قسم پھیلنے بعد ہفتہ کے روزبرطانیہ کی حکومت نے لندن سمیت ملک کے بہت سارے حصوں میں لاک ڈاؤن نافذ کردیا ہے ۔ وائرس کی اس نئی لہرسے کووڈ 19کی وبا پھیل گئی ہے اور یہ 70 فیصد زیادہ متعدی ہوسکتا ہے ۔’کووڈ – 19‘سے بری طرح متاثر اٹلی نے انگلینڈ کے اسٹرین کو نوٹس لیتے ہوئے برطانیہ کے تمام ہوائی اڈوں سے آمد کو معطل کردیا ہے اور گذشتہ دو ہفتوں میں برطانیہ میں سفر کرنے والے افراد کے لئے ملک میں داخلہ پر پابندی عائد کردی ہے ۔اٹلی کے وزیر صحت روبرٹو اسپرینزا نے کہاکہ گذشتہ 14 دنوں میں برطانیہ کا سفر کرنے والوں کیلئے ملک میں داخلہ پر پابندی کے حکم نامے پر میں نے دستخط کئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جو لوگ پہلے ہی برطانیہ سے اٹلی آئے ہیں ، انھیں کووڈ ٹیسٹ کرانا پڑے گا۔انہوں نے کہا کہ نئی پابندیاں 6 جنوری تک نافذ العمل رہیں گی۔ایسٹونیا کے وزیر اعظم جوری رتاس نے اس سال کے آخر تک برطانیہ سے ہوائی ٹریفک معطل کرنے کا اعلان کیا۔سرکاری ویب سائٹ پر جاری ایک پریس ریلیز کے مطابق حکومت نے مستقل طور پر مستعد ہونے کی ضرورت سے اتفاق کرتے ہوئے برطانوی شہریوں اور دیگر ممالک کے ساتھ ہوائی ٹریفک عارضی طور پر معطل کردی ہے ۔ یہ فیصلہ ہمارے لوگوں کی صحت کی حفاظت کے لئے کیا گیا ہے ۔ لوگوں سے بیرون ملک سفر کرنے سے گریز کرنے کی اپیل کی گئی ہے ۔اتوارکے روزفنش انسٹی ٹیوٹ فار ہیلتھ اینڈ ویلفیئر (ٹی ایچ ایل) نے فن لینڈ اور برطانیہ کے مابین سفر معطل کرنے کی سفارش کے بعد پیر سے برطانیہ سے ہوائی ٹریفک دو ہفتوں کے لئے معطل کردیا ہے ۔قبرص (سائپرس) نے کہا کہ برطانیہ سے آنے والے نئے قرنطین اقدامات کے تحت جو لوگ کورونا ٹسٹ میں منفی پائے جاتے ہیں ، کو 10 سے 14 دن تک آئسو لیشن میں رہنا پڑے گا۔اسپین نے ہوائی اڈوں اور بندرگاہوں پر مسافروں کی نگرانی میں اضافہ کردیا ہے ۔ اسپین نے آنے والے سبھی لوگوں کو 72 گھنٹے قبل کورونا نگیٹیو رپورٹ دکھانا لازمی کردیا ہے ۔میڈیا کے حوالہ سے سویڈن کے وزیر داخلہ میکا ڈمبرگ نے بتایا ہے کہ پیر کو برطانیہ آمد پر سرکاری پابندیوں کا اعلان متوقع ہے ۔لیتھوانیہ نے بھی برطانیہ سے آنے والی تمام مسافر پروازوں کو معطل کرنے کا فیصلہ کیا۔آئرلینڈ میڈیا نے اطلاع دی ہے کہ آئرلینڈ نے اپنی سمندری ، ہوائی اورشاہراہوں کو برطانیہ سے متصل سرحد کو 48 گھنٹوں کے لئے بند کردیا ہے ۔ بلغاریہ کے قومی ٹیلی ویژن نے اطلاع دی ہے کہ بلغاریہ نے پیر سے آدھی رات سے 31 جنوری تک برطانیہ کے ساتھ ہوائی ٹریفک معطل کردی ہے ۔ہالینڈ نے یکم جنوری تک کیلئے اتوار کے روز سے برطانیہ سے آنے والی پروازوں پر پابندی عائد کردی ہے ۔اسرائیل نے برطانیہ ، ڈنمارک اور جنوبی افریقہ کے ساتھ سبھی آمد رفت پر غیر معینہ مدت کے لئے پابندی عائد کردی ہے ۔ال سلواڈور نے گزشتہ 30 دنوں میں برطانیہ اور جنوبی افریقہ سے آنے والے لوگوں کے لئے فوری طورپر ملک میں داخلے پر پابندی عائد کردی ہے ۔جرمنی نے بھی گذشتہ 30 دنوں کے دوران پیر کی آدھی رات سے ملک میں برطانیہ اور جنوبی افریقہ جانے والوں کے ملک میں داخلہ پر پابندی عائد کردی ہے ۔فرانس نے برطانیہ کے ساتھ اپنی تمام سرحدیں 48 گھنٹوں کے لئے بند کردی ہیں۔
 
 

امریکی اراکین کانگریس کا کورونا امدادی پیکیج پر اتفاق

واشنگٹن//امریکی اراکین کانگریس نے 9 سو ارب ڈالر مالیت کے کورونا وائرس امدادی پیکیج پر اتفاق کرلیا، 7 ماہ سے جاری تعطل کا خاتمہ ہو گیا۔سینیٹ کے اکثریتی لیڈر مچ مک کونل کا کہنا ہے کہ ڈیموکریٹس اور ری پبلکنز دونوں نے سمجھوتہ کرلیا ہے۔ چھ سو ڈالر کے امدادی چیک اور بے روزگاروں کو گیارہ ہفتوں تک تین سو ڈالر فی ہفتہ دیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ سال کے آغاز پر اسی فیصد امریکیوں کو پہلے ہی چیک دیے جاچکے ہیں۔واضح رہے کہ امریکا میں کورونا وائرس سے 3 لاکھ 24 ہزار 800 سے زیادہ افراد ہلاک، ایک کروڑ 82 لاکھ 67 ہزار 500 سے زائد عالمی وبا سے متاثر اور ایک کروڑ 6 لاکھ 22 ہزار سے زیادہ لوگ صحت یاب ہو چکے ہیں۔
 
Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

وزیر دفاع راجناتھ نے سیکورٹی صورتحال کا جائزہ لیا
برصغیر
گولہ باری سے متاثرہ کنبوں کی فوری باز آباد کاری حکومت کی اولین ترجیح ہے:عمر عبداللہ
تازہ ترین
جموں وکشمیر: اوڑی کے لوگ ایک بار پھر بنکروں کی تعمیر کی مانگ کر رہے ہیں
تازہ ترین
اننت ناگ میں سڑک حادثہ،19سالہ نوجوان جاں بحق
تازہ ترین

Related

بین الاقوامی

امریکہ ۔چین ٹیرف وار ختم، تجارتی جنگ تھم گئی | ٹیرف میں 115 فیصد کمی پر اتفاق، عالمی مارکیٹوں میں تیزی

May 12, 2025
بین الاقوامی

قطر کی جانب سے امریکی صدر کیلئے خصوصی طیارے کا تحفہ

May 12, 2025
بین الاقوامی

غزہ پر اسرائیلی حملے جاری | مزید 20فلسطینی جاں بحق

May 12, 2025
برصغیربین الاقوامیتازہ ترین

ہند- پاک جنگ بندی سے اسٹاک مارکیٹ میں طوفانی تیزی

May 12, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?