واشنگٹن// عالمی وبا کورونا وائرس کے تیزی سے بڑھتے ہوئے معاملات کے درمیان دنیا میں کورونا سے متاثر ہونے والوں کی تعداد اب 5 کروڑ سے زیادہ ہوگئی ہے اور اس کی وجہ سے 12 لاکھ سے زیادہ افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔
جان ہاپکنز یونیورسٹی کے سائنس اور انجینئرنگ کے مرکز (سی ایس ایس ای) کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق، کورونا وائرس نے دنیا میں 50052204 افراد کو متاثر اور 1253110 افراد کو ہلاک کیا ہے۔
کورونا وائرس کا قہر بڑھتا ہی جارہا ہے اور اس وبا سے سب سے زیادہ متاثر ملک امریکہ میں اب تک 933359 افراد اس سے متاثر اور 27064 افراد اپنی جان گنواچکے ہیں۔ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران امریکہ میں 1.27 لاکھ سے زیادہ نئے انفیکشن کے معاملے پائے گئے ہیں۔
اگرچہ دنیا میں تین کروڑ 28 لاکھ سے زیادہ لوگ کورونا وائرس پر فتح حاصل کرچکے ہیں لیکن اس کے باوجود کئی ممالک کو اس وبا پر قابو پانے کے لئے ایک بار پھر نئی پابندیوں اور لاک ڈاو¿ن کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔