جنیوا / بیجنگ / خوفناک اور جان لیوا عالمی وبا کورونا وائرس کی زد میں آنے سے دنیا بھر میں ہلاک شدگان کی تعداد 7.70 لاکھ سے زیادہ ہوگئی ہے جبکہ اس وبا سے 2.13 کروڑ سے زیادہ افراد متاثر ہوئے ہیں۔کووڈ19 سے متاثر ہونے کے معاملہ میں امریکہ اب بھی دنیا میں پہلے ، برازیل دوسرے اور ہندوستان تیسرے مقام پر ہے ۔ اس عالمی جان لیوا وبا سے اموات کے معاملہ میں بھی امریکہ پہلے ، برازیل دوسرے اور میکسیکو تیسرے نمبر پر ہے ۔ جان ہاپکنز یونیورسٹی کے سائنس اور انجینئرنگ مرکز (سی ایس ایس ای) کی جانب سے جاری تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق کورونا وائرس یعنی کووڈ 19 نے دنیا بھر میں 21380892 افراد کو متاثر اور 770112 افراد کو ہلاک کیا ہے ۔امریکہ میں کورونا وائرس سے 169467 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں ۔ برازیل میں اب تک 33.17 لاکھ افراد کورونا وائرس کی زد میں آچکے ہیں ، جبکہ 107232 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔روس کووڈ ۔19 سے متاثر ہونے کے معاملہ میں دنیا بھر میں چوتھے مقام پر ہے اور یہاں اب تک اس وائرس سے 9.16 لاکھ افراد متاثر ہوئے ہیں اور 15585 افراد اپنی زندگیوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔ جنوبی افریقہ میں کورونا کی وبا پھیلنے کا سلسلہ بدستور جاری جاری ہے ،جنوبی افریقہ کورونا وائرس سے متاثر ہونے کے معاملہ میں دنیا بھر میں پانچویں مقام پر ہے ۔ اب تک اس ملک میں 5.84 لاکھ افراد اس وائرس سے متاثر ہوچکے ہیں جبکہ 11667 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ اسی کے ساتھ ہی میکسیکو میں 5.18 لاکھ افراد کورونا سے متاثر ہوئے ہیں اور اس وائرس سے یہاں اموات کی تعداد بڑھ کر 56543 ہوگئی ہے ۔پیرو میں بھی کورونا وائرس کوڈ 19 سے حالات دن بہ دن خراب ہوتے جارہے ہیں ۔ اس ملک کورونا متاثرین کی تعداد 5.16 لاکھ ہوگئی ہے اور 25856 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ کووڈ ۔19 سے متاثر ہونے کے معاملہ میں کولمبیا نے چلی کو پیچھے چھوڑ کر اب دنیا بھر میں آٹھویں نمبرپر ہے ۔ اس ملک میں اب تک یہاں 4.56 لاکھ افراد متاثر ہوئے ہیں اور ہلاک ہونے والوں کی تعداد 14810 ہوچکی ہے ۔ وہیں چلی اس قت دنیا بھر میں نویں مقام پر ہے او یہاں اب تک 3.84 لاکھ افراد متاثر ہوئے ہیں جبکہ 10395 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ اسی کے ساتھ ہی اسپین میں کورونا سے متاثر ہونے والوں کی تعداد 3.43 لاکھ ہے جبکہ 28617 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ایران میں اب تک 3.41 لاکھ افراد اس وبا سے متاثر ہوچکے ہیں اور 19492 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ برطانیہ میں متاثرہ افراد کی تعداد 3.19 لاکھ ہوچکی ہے اور 46791 افراد اس جان لیوا وائرس کی زد میں آنے سے ہلاک ہوچکے ہیں۔سعودی عرب میں اب تک 2.97 لاکھ افراد جان لیوا کوروناوائرس سے متاثر اور 3369 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ ارجنتائنا میں اب تک اس وبا سے 2.89 لاکھ افراد متاثر اور5637 افراد فوت ہوچکے ہیں۔ پاکستان میں کوروناوائرس سے 2.88 لاکھ افراد متاثر ہوئے ہیں اور 6162 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔اسی طرح باقی ممالک میں بھی کورونا کا قہر جاری ہے ۔