جنیوا//عالمی وبائی کورونا وائرس کے انفیکشن میں دنیا بھر میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے اور اب تک دنیا کے بیشتر ممالک میں ایک لاکھ 90 ہزار سے زیادہ افراد کی اس وبائی بیماری سے موت ہوگئی ہے اور مجموعی طور پر 2708470 افراد کورونا وائرس سے متاثر ہوئے ہیں اب تک ، دنیا بھر میں سات لاکھ سے زیادہ افراد اس کے انفیکشن سے پوری طرح صحت یاب ہو چکے ہیں۔ یورپ کا سب سے زیادہ متاثرہ ملک اٹلی میں اس وبا نے اب تک 25549 افراد کو ہلاک کیا ہے اور 189973 افراد اس میں مبتلا ہوچکے ہیں اور صحت یابی کے بعد 54543 گھر لوٹ آئے ہیں۔ امریکہ کے بعد اسپین دوسرے نمبر پر ہے ۔ اب تک 213024 افراد اس کا شکار ہوچکے ہیں اور اس کی وجہ سے 22157 افراد کی موت ہوچکی ہے۔