بیجنگ // دنیا میں کورونا وائرس (کووڈ 19) سے ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد 4.16 لاکھ سے زیادہ ہوگئی ہے اور اب تک اس وبا سے 73.6 لاکھ سے زائد افراد متاثر ہوئے ہیں۔امریکہ کی جان ہاپکنز یونیورسٹی کے سینٹر فار سائنس اینڈ انجینئرنگ (سی ایس ایس ای) کے تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق کورونا وائرس سے دنیا بھر میں اب تک 4 لاکھ ،16ہزار 116 افراد ہلاک ہوئے ہیں اور 7357794 افراد اب تک متاثر ہوئے ہیں۔کورونا وائرس سے متاثر ہونے کے معاملے میں امریکہ دنیا میں پہلے مقام پر ہے اور برازیل دوسرے اور روس تیسرے مقام پر ہے ۔ دوسری طرف اس وبا سے ہوئی ہلاکتوں کے عدادو شمار کے لحاظ سے امریکہ پہلے ، برطانیہ دوسرے اور برازیل تیسرے مقام پر ہے ۔دنیا کی عالمی طاقت تصور کئے جانے والے امریکہ میں کورونا وبا سے متاثرہ افراد کی تعداد 20 لاکھ ہوگئی ہے ۔ اب تک1999900 افراد اس وبا سے متاثر ہوچکے ہیں اور 1لاکھ 12ہزار 908 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ برازیل میں اب تک 772416 افراد اس سے متاثر ہوچکے ہیں اور 39680 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔روس میں بھی کووڈ ۔19 کا قہر بڑھتا ہی جارہا ہے اور اب تک اس وبا سے 492023 افراد متاثر ہوئے ہیں اور66350افراد جاں بحق ہو گئے ہیں۔ برطانیہ میں بھی حالات بگڑتے جارہے ہیں۔ اب تک2لاکھ 91ہزار 588افراد اس وبا سے متاثر ہوچکے ہیں اور 41223 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔اب تک اسپین میں 242280 افراد متاثر ہوئے ہیں ، جبکہ 27136افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔اس وبا نے یورپی ملک اٹلی میں بہت تباہی مچا ئی ہے ۔ اب تک اس کی وجہ سے34,114افراد ہلاک ہو چکے ہیں اور 276335افراد اس سے متاثر ہوچکے ہیں۔ چین میں اب تک 84209متاثر ہوچکے ہیں اور 4638 ہلا ک ہوچکے ہیں ۔ فرانس اور جرمنی میں اس جان لیوا وائرس کی وجہ سے صورتحال بہت خراب ہے ۔ فرانس میں اب تک 1لاکھ68ہزار 92افراد متاثر ہوئے ہیں اور 29،322 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ جرمنی میں1لاکھ 86ہزار522 افراد کورونا وائرس سے متاثر ہوئے ہیں اور 8752 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں۔ وہیں پیرو اب تک 207794 افراد متاثر ہوئے ہیں اور 5903 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ترکی میں کورونا سے اب تک ،،173036 افراد متاثر ہوچکے ہیں اور 4746 افراد ہلاک چکے ہیں۔ کورونا وائرس سے شدید متاثر خلیجی ملک ایران میں کورونا وائرس سے177938 افراد متاثر ہوچکے ہیں جبکہ 8506 افراد اس وبا سے ہلاک ہوگئے ہیں۔ میکسیکو میں 15357 ، بیلجیم میں 9629 ، کینیڈا میں 8038 ، نیدرلینڈ میں 6061 ، سویڈن میں 4795 ، ایکواڈور میں 3720 ، سوئٹزرلینڈ میں 1936 ، آئرلینڈ میں 1695 اور پرتگال میں 1497 افراد ہلاک ہوئے ہیں ۔اس کے علاوہ ہمسایہ ملک پاکستان میں کورونا کی وجہ سے 113702 افراد متاثر ہوئے ہیں اور 2255 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔)یو این آئی(