سرینگر//جموں کشمیرہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن نے ممبران کی ایک ٹیم کو27اور28مارچ کو دفعہ35A اور 370کیخلاف عرضیوں کی ممکنہ شنوائی کے سلسلے میں سپریم کورٹ میں حاضررہنے کوکہاہے۔ایک بیان میں بار نے کہا کہ عدالت عظمیٰ کی26مارچ سے شروع ہونے والے ہفتہ وارفہرست میںیہ معاملات دکھائیں گئے ہیں لیکن 26اور27مارچ کی روزانہ فہرست میں یہ معاملات نہیں رکھے گئے ہیںتاہم 28مارچ کی ذیلی فہرست میں ان معاملات کورکھے جانے کوخارج ازامکان قرارنہیں دیاجاسکتا جس کی وجہ سے وکلاء کی اس ٹیم کاسپریم کورٹ میں28مارچ کو حاضر رہنا لازمی ہے ۔ اِن حالات کے پیش نظربار کی میٹنگ میں فیصلہ کیاگیا کہ ایڈوکیٹ جلیل اندرابی کی23ویں برسی ،جو27مارچ 2019کو تھی،کے سلسلے میں 30مارچ سنیچرکو عدالتوں کا کام معطل رہے گا تاکہ وکلاء اُس روز مومن آباد کورٹ کمپلیکس میں منعقد ہورہے سمینار’’ میں شریک ہوسکیں ۔ جووکلاء کی ٹیم سپریم کورٹ میں حاضررہے گی ان میں بار صدرایڈوکیٹ میاں عبدالقیوم، جنرل سیکریٹری محمداشرف بٹ،سینئرایڈوکیٹ ظفراحمدشاہ،سینئرایڈوکیٹ زیڈ اے قریشی اورمنظور احمدڈارشامل ہیں۔