سری نگر// ’پی اے جی ڈی‘ کی جانب سے منظر عام لائے گئے وائٹ پیپر پر طنز کرتے ہوئے بھاجپا کے جموں وکشمیر یونٹ کے صدر رویندر رینا نے کہاکہ وائٹ پیپر ہو یا بلیک ، نیلا ہو یا پیلا دفعہ 370 ہمیشہ ہمیشہ کے لئے دفن ہو گیا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ پی ڈی پی ، نیشنل کانفرنس اور کانگریس نے ہمیشہ گوجر بکروالوں اور پہاڑی قبیلے کے لوگوں کے ساتھ نا انصافی کی ہے۔
ان باتوں کا اظہا رموصوف نے جموں میں پارٹی ہیڈ کواٹر میں عوامی اجتماع سے خطاب کے دوران کیا۔
انہوں نے بتایا کہ موجودہ مرکزی حکومت نے لوگوں سے جتنے بھی وعدئے کئے اُنہیں پورا کیا گیا ۔
رویندر رینا نے بتایا کہ بھارتیہ جنتاپارٹی ملک کی واحد ایسی سیاسی جماعت ہے جس نے سبھی فرقوں سے وابستہ لوگوں کو انصاف فراہم کیا ۔
انہوں نے بتا یا کہ سماج کے ہر طبقے خواہ ہو ہندو ہو یا مسلم ہمارے لئے ایک جیسے ہے ۔
پی ڈی پی ، نیشنل کانفرنس اور کانگریس کو ہدفہ تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے روندر ینہ نے کہاکہ ان جماعتوں نے ہمیشہ اقتدار کو ترجیح دی جبکہ پہاڑی قبیلے اور گوجر بکروالوں کے ساتھ ان پارٹیوں نے اپنے دور میں نا انصافی کی ہے۔
دفعہ 370 پر بات کرتے ہوئے بھاجپا کے جموں وکشمیر یونٹ کے صدر نے کہاکہ اس قانون کو ہمیشہ ہمیشہ کے لئے دفن کیا گیا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ جو لوگ اس قانون کو واپس لانے کے خواب دیکھ رہے ہیں وہ دراصل احمقوں کی دنیا میں رہ رہے ہیں۔
نیشنل کانفرنس کے سرپرست اعلیٰ ڈاکٹر فاروق عبدا ﷲ سے مخاطب ہوتے ہوئے روندر رینہ نے کہاکہ ’ گپکار الائنس کی جانب سے وائٹ پیپر جاری کرنے سے کچھ حاصل ہونے والا نہیں ۔
انہوں نے کہاکہ وائٹ پیپر ہو یا بلیک ، نیلا ہو یا پیلا دفعہ 370ہمیشہ ہمیشہ کے لئے منسوخ کیا گیا ہے اور گپکار لیڈران اس حوالے سے لوگوں کو گمراہ کر رہے ہیں۔
اُن کے مطابق گوجر بکروالوں، گورکھا سماج اور پی او کے روجیوں کو دبانے کی خاطر ہی دفعہ 370 کو لاگو کیا گیا تھا لیکن موجودہ مرکزی حکومت نے ان طبقوں کو انصاف فراہم کرنے کی خاطر اس قانون کو منسوخ کیا ہے۔