عظمیٰ نیوزڈیسک
اعظم گڑھ( اتر پردیش) //وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ جموں کشمیر سے لیکر ملک کے آخری حصہ تک ہماری حکومت ہر خاندان کی مجموعی فلاح و بہبود کو یقینی بنانے کیلئے پرعزم ہے۔ وزیر اعظم نے کہا کہ آج ملک دیکھ سکتا ہے کہ ’’مودی دوسری مٹی کا انسان ہے‘‘۔ اعظم گڑھ اتر پردیش میں 34ہزار کروڑ روپے کے اخراجات والے 782پروجیکٹوں کا سنگ بنیاد رکھنے کے بعد انہوں نے کہا کہ2024میں جن پروجیکٹوں و منصوبوں کا سنگ بنیاد رکھا جارہا ہے ، اسے کوئی بھی الیکشن کی عینک سے نہ دیکھے،، بلکہ یہ ترقی کیلئے میری نہ ختم ہونے والے سفر کا نتیجہ ہے، میں 2047تک ملک کو ترقی یافتہ ہندوستان کیلئے تیز رفتاری سے دوڑ رہا ہوں،اور ملک کو تیز رفتاری سے دوڑا رہا ہوں۔ عوامی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ دفعہ 370 کو منسوخ کرنے اور رام مند رکی تعمیر تک جو فیصلہ ہم نے لئے، آج تک کوئی نہیںلے سکا ۔انکا کہنا تھا کہ دو اہم فیصلے کئے گئے اب ہندوستان کی ترقی کی دوڑ ہے۔انہوں نے کہا آپ دیکھ سکتے ہیں کہ پچھلے کچھ دنوں میں میں ایک ہی جگہ سے ملک کے کئی منصوبوں کا افتتاح کر رہا ہوں۔ وہ( اپوزیشن) سنتے ہیں تو حیران رہ جاتے ہیں، بعض اوقات، وہ پرانی ذہنیت کو بھی اسی پالے میں ڈال دیتے ہیں کہ یہ الیکشن کا موسم ہے۔انہوں نے کہا ’’آج ملک دیکھ سکتا ہے کہ ’’مودی دوسری مٹی کا انسان ہے‘‘۔ ہم نے 2019 میں جو سنگ بنیاد رکھے تھے وہ انتخابات کے لیے نہیں تھے، آپ دیکھ سکتے ہیں کہ ہم نے اس کا افتتاح بھی کیا ہے۔ 2024 میں بھی کوئی اسے الیکشن کی آنکھ سے نہ دیکھے، یہ میرے ترقی کے سفر کی مہم ہے۔ میں ملک کو 2047 تک ترقی یافتہ ملک بنانے کے لیے سرپٹ دوڑ رہا ہوں‘‘۔انہوں نے کہا کہ یہ مشن ہندوستان کو خوردنی تیل کے معاملے میں خود انحصار بنائے گا۔ وزیر اعظم مودی نے کہا کہ مودی کی گارنٹی کیا ہے، آپ صاف دیکھ سکتے ہیں، پورا شمال مشرق دیکھ رہا ہے کہ مودی کی گارنٹی کیسے کام کر رہی ہے۔وزیر اعظم نے کہا کہ سرکار نے گزشتہ 5سال میں ملک کے شمال مشرق میں جس طرح کام کیا ہے، کانگریس کو یہ کام کرنے کے لیے 20 سال لگ جاتے۔انہوں نے کہا کہ آپ کی یہ محبت اور یہ اعظم گڑھ کی ترقی ذات پات، اقربا پروری اور ووٹ بینک پر منحصر انڈیا اتحاد کی راتوں کی نیندیں اڑا رہی ہے۔ یہاں کے عوام نے مافیا کا راج دیکھا ہے، آج یہاں کے عوام کو قانون بھی نظر آرہا ہے۔