موجودہ حکومت نے جمہوریت پر لوگوں کے اعتماد کو بڑھایا:امت شاہ
نئی دہلی//مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ نے منگل کو کہا کہ آرٹیکل 370 منسوخ کرنے کے نریندر مودی حکومت کے فیصلے سے جموں و کشمیر میں رائے شماری کے نتائج ظاہر ہو رہے ہیں اور اس سے جمہوریت میں لوگوں کے اعتماد میں اضافہ ہوا ہے۔
وزیر داخلہ کا یہ تبصرہ سرینگر لوک سبھا حلقہ میں تقریباً 38 فیصد پولنگ کے ایک دن بعد آیا ہے جہاں عام انتخابات کے چوتھے مرحلے میں پولنگ ہوئی تھی۔سرینگر میں 2019 کے لوک سبھا انتخابات میں 14.43 فیصد، 2014 میں 25.86 فیصد، 2009 میں 25.55 فیصد اور 2004 میں 18.57 فیصد پولنگ ریکارڈ کی گئی۔پیر کے روز، سرینگر لوک سبھا میں 38 ووٹ ڈالے گئے، جو 1996 کے بعد سب سے زیادہ ہے۔ دیگر دو لوک سبھا سیٹیں – بارہمولہ اور اننت ناگ-راجوری؟ 20 اور 25 مئی کو شیڈول اگلے دو رائونڈ میں ووٹ ڈالیں گے۔ انہوں نے ‘X’ پر لکھا کہ مودی سرکار کے آرٹیکل 370 کو منسوخ کرنے کا فیصلہ رائے شماری کے فیصد میں بھی نتائج دکھا رہا ہے۔ اس نے جمہوریت پر لوگوں کے اعتماد کو بڑھایا ہے اور جموں و کشمیر میں اس کی جڑیں گہری ہوئی ہیں۔شاہ نے کہا کہ رائے دہی کے فیصد میں اضافے کے ذریعے جموں و کشمیر کے لوگوں نے ان لوگوں کو منہ توڑ جواب دیا ہے جنہوں نے دفعہ 370کی شقوں کو منسوخ کرنے کی مخالفت کی اور اب بھی اس کی بحالی کی وکالت کر رہے ہیں۔