سری نگر//گورنر کے مشیر بی بی وِیاس نے دستکاری ، ہینڈ لوم اور اس طرح کی دیگر اشیاء کے کاروبار میں اضافہ کرنے کے لئے ایک جامع منصوبہ ترتیب دینے کی ہدایت دی ہے تاکہ ان اشیاء کی ملکی اور غیر ملکی سطح پر موثر انداز میں مارکیٹنگ کو یقینی بنایا جاسکے۔مشیرنے یہ ہدایات ہینڈی کرافٹس کارپوریشن کے بورڈ آف ڈائریکٹرس کی 123ویں اور جے اینڈ کے ہینڈلوم ڈیولپمنٹ کارپوریشن کی 65ویں میٹنگوں سے خطاب کے دوران دیں۔مشیر نے ہینڈی کرافٹس کے منیجنگ ڈائریکٹر کو شوروموں کی دوبارہ پروفائلنگ کی ہدایات دیںتاکہ ان کو مکمل طور پر منافع بخش بنایا جاسکے۔انہوں نے کہاکہ ان اقدامات سے یہ بات یقینی بنے گی کہ ریاست میں تیار کئے جانے والے دستکاری اشیاء کی خرید و فروخت میں اضافہ ہوگا۔مشیر نے ہینڈلوم ڈیولپمنٹ کارپوریشن کے افسران کو دستکاری اشیاء کے معیار میں بہتری لانے کی ہدایت دی۔انہوں نے کہاکہ شفافیت کو کارپوریشن کے کام کاج کی بنیاد بنایا جانا چاہیئے۔ان اداروں میں روزگار کے زیادہ سے زیادہ مواقع میں پیدا کرنے کے لئے میٹنگ میں فیصلہ لیا گیا کہ دستکاری اشیاء مقامی دستکاروں ہی خریدی جائیں گی۔پرنسپل سیکرٹری خزانہ نوین چودھری، پرنسپل سیکرٹری صنعت و حرفت شیلندر کمار ، ڈائریکٹر ہینڈلوم ڈیولپمنٹ ڈیپارٹمنٹ روبینہ کوثر، منیجنگ ڈائریکٹر ہینڈلوم ڈیولپمنٹ کارپوریشن راکیش شرما ، ڈائریکٹر س بجٹس امتیاز احمد وانی، ڈائریکٹر ہینڈی کرافٹس مشتاق احمد ، منیجنگ ڈائریکٹر ہینڈی کرافٹس کارپوریشن اشتیاق حسین درابو اور دیگر متعلقہ افسران میٹنگ میں موجود تھے۔