نئی دہلی//حکومت جموںوکشمیر کے افسروں کے ایک وفدنے ناظم دستکاری و ہینڈ لوم کشمیر کی قیادت میں انڈیا برانڈ ایکوٹی فائونڈیشن ،ٹریڈ پروموشن کونسل اِنڈیا اور فیڈریشن آف ایکسپورٹ آرگنائزیشن کے اعلیٰ افسران کے ساتھ میٹنگیں منعقد کیں ۔ناظم جموںوکشمیر دستکار ی و ہینڈ لوم وِکاس گپتا اورجنرل منیجر جے کے ٹی پی او عامر اے راتھروفد کا حصہ تھے۔جموںوکشمیر کی مصنوعات پر دوران میٹنگ ایسوسی ایسٹ ڈائریکٹر آئی پی ای ایف کے ساتھ مفصل غور وخوض ہوا اور جی آئی ٹیگ والے اور دیگر مصنوعات میں تفاوت کے لئے معیار قائم کرنے کی ضرورت پر زور دیا اور جموںوکشمیر کی مصنوعات کی معقول برانڈنگ کی ضرورت کو دوران میٹنگ محسوس کیا گیا۔ دوران میٹنگ جی آئی ٹیگنگ سے متعلق جانکاری عام کرنے کے لئے قلیل مدتی فلمیں ، سوشل میڈیا پلیٹ فارموں پر جاری کرنے کی تجویز پیش کی گئی۔ایسوسی ایسٹ ڈائریکٹر آئی بی ای ایف نے جانکاری دی کہ ادارہ جموںوکشمیر کی مصنوعات کی برانڈنگ اور انہیںبہتر بنانے میںمدد دے گااور دستکاروں و صارف گاہکوں کے درمیان براہ راست رابطہ بھی قائم کرے گا۔ اس کے علاوہ فائیو سٹار ہوٹلوں ملک کے مختلف کے شہروں کے شوروموں میں جموںوکشمیر کی مصنوعات کی نمائش کرنے پر بھی غور و خوض ہوا۔ملک کے مختلف شہروں میں 20 تک نمائشوں کے انعقاد کے لئے معقول نشاندہی کے معاملے پر بھی تبادلہ خیال ہوا۔میٹنگ میں سینئر افسران،ڈائریکٹر فیڈریشن آف انڈین ایکسپورٹ آرگنائزیشنز (ایف آئی ای او) پرشانت سیٹھ اور ڈی ڈی جی ، ایف آئی ای او چندر ناتھ سوم نے مقامی صنعتوں ، سیلف ہیلپ گروپوں اور جی آئی ٹیگیڈآیٹموں کے بارے میں عالمی نمائش پر تبادلہ خیال کیا۔ ایف آئی ای او آزادانہ فروخت کی صلاحیت رکھنے والے جے اینڈ کے کے جی آئی ٹیگیڈ آئٹموں کے لئے جے کے ٹی پی او۔ ایف آئی ای او کوبرانڈیڈ ای۔ کامرس پورٹل بنانے کا عمل جاری ہے۔ مزید یہ کہ ایم ایس ایم ایز اور ہنرمندوںکی رہنمائی کے لئے صلاحیت سازی کے ساتھ ساتھ تربیتی پروگراموں ، ہینڈ ہولڈنگ پروگراموں پر بھی غور وخوض ہوا۔ ایف آئی ای او جموں و کشمیر کے لئے برآمدی حکمت عملی کے لئے تصوراتی نوٹ تیار کرنے کا عمل جاری رکھے ہوئے ہے اور اسے جلد ہی پیش کیا جائے گا۔ اس کے علاوہ سوشل میڈیا پر مصنوعات کی تشہیر ، برآمد کنندگان کے امور ، ہینڈکرافٹس اور ہینڈلوم مصنوعات کے ایچ ایس کوڈوں اور ہینڈ میڈ ، مشین میڈ اور نیم مشین سے تیار کردہ مصنوعات میں فرق کرنے کے لئے معیاری پیرامیٹروںکے قیام پر بھی بحث و مباحثہ ہوا۔ڈی سی کٹھوعہ اوم پرکاش ، پرنسپل پالی تکنیک کالج کٹھوعہ ، جی ایم ڈی آئی سی کٹھوعہ ، صدر انڈسٹریل ایسوسی ایشن کٹھوعہ ، سپرانٹنڈنٹ آئی ٹی آئی کٹھوعہ ، چناب ٹیکسٹائل ملز کے نمائندوں اور دیگر ممتاز صنعتوں اور آئی ٹی آئی کی بڑی تعداد اس موقعہ پر موجود تھے۔