تھنہ منڈی // ضلع راجوری کے میڈیکل بلاک درہال ملکاں میں سو فیصد کورونا ویکسی نیشن کا عمل مکمل ہونے کے بعد بلاک میڈیکل آفیسر درہال ملکاں ڈاکٹر نگینہ نے کہاکہ بلاک درہال میں میڈیکل عملے نے انتھک محنت کرنے کے بعد 18 سال سے زائد عمر کے تمام لوگوں کو سو فیصد کرونا ویکسین لگائی جا چکی ہے وہیں بلاک میڈیکل آفیسر درہال ملکاں ڈاکٹر نگینہ نے کہا کہ عملے نے دن رات محنت کر کے 18 سال کی عمر سے زیادہ کے تمام لوگوں کو پہلی خوراک مکمل کردی گئی ہے۔ بلاک میڈیکل آفیسر نے محکمہ کے ساتھ تعاون کر کے پہلی ڈوز مکمل طور پر لگوانے والے تمام لوگوں کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے عوام سے اپیل کی ہے کہ اب دوسری ڈوز شروع کردی گئی ہے لہذا تمام لوگ پہلے کی طرح محکمہ صحت کے ساتھ تعاون کریں اور دوسری ڈوذ بھی لگوائیں۔