عظمیٰ نیوز سروس
راجوری// جموں و کشمیر کے راجوری ضلع کے درہال جنگل میں جمعہ کو زبردست آگ بھڑک اٹھی۔ حکام بتایا کہ سبزی پروری گجراں روڈ کے قریب چھوٹا ناڑ جنگلاتی علاقے میں آگ لگی۔ انہوں نے بتایا کہ جنگل میں لگنے والی آگ میں کسی کے ہلاک یا زخمی ہونے کی اطلاع نہیں ہے۔ فائر اینڈ ایمرجنسی سروسز اور محکمہ جنگلات آگ پر قابو پانے کی کوششیں کر رہے ہیں۔ فائر اینڈ ایمرجنسی سروسز کے انچارج راجوری مقبول حسین نے بتایا، “آگ بجھانے کے لیے دو فائر ٹینڈر موقع پر موجود ہیں، اور آگ پر قابو پانے کی کوششیں جاری ہیں”