اچانک ٹوٹ کر دریا میں جاگرا
مشتاق الحسن
ٹنگمرگ//سیاحتی مقام درنگ ٹنگمرگ میں گلمرگ ڈیولپمنٹ اتھارٹی کی طرف سے بنایاگیا سیلفی پوائنٹ اچانک ٹوٹ کر دریا میں جاگرا ۔گیہ سیلفی پواینٹ چند برس قبل گلمرگ ڈیولپمنٹ اتھارٹی نے لاکھوں روپیہ خرچ کرکے بنوایا تھا جو کہ درنگ آنے والے سیاحوں کی پہلی پسند ہوا کرتا تھا کیونکہ جہاں پرسیلفی پواینٹ تھا وہاں اس کے ساتھ پھتروں کا پہاڑ بھی موجود ہے جس وجہ سے اکثر سیاح یہاں کمیروں سے یادگار سیلفیاں لیتے تھے ۔بتایا جاتا ہے کہ کچھ عرصہ قبل ہی یہ سیلفی پوائنٹ خستہ ہونا شروع ہوا تھا جس پر اسے فحال سیلانیوں کے لیے بند کردیا گیا تھا تاہم سوموار کو یہ سیلفی پواینٹ اچانک ٹوٹ کر دریا میں جاگرا ۔ سیلانیوں کے ساتھ ساتھ یہاں کام کرنے والے لوگوں نے حکام سے اپیل کی ہے کہ اس سیلفی پوائنٹ کی دوبارہ تعمیر و تجدید شروع کی جائے۔