نئی دہلی//مرکزی حکومت نے لاک ڈاون کی وجہ سے مختلف ریاستوں اور علاقوں میں پھنسے غیر مقیم مزدوروں، عقیدت مندوں، سیاحوں، طالب علموں اور دیگر لوگوں کو لانے لے جانے کے لئے ریلوے کو خصوصی ٹرین چلانے کی اجازت دے دی ہے۔
اس سے پہلے وزارت داخلہ نے کورناوبا کی وجہ سے پورے ملک میں نافذ مکمل لاک ڈاون کے پیش نظر مختلف ریاستوں اور علاقوں میں پھنسے لوگوں کو سڑک کے راستے سے صرف بسوں میں لانے اورلے جانے کی اجازت دی تھی۔
مرکزی داخلہ سکریٹری نے جمعہ کے روز سبھی ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام ریاستوں کے چیف سکریٹریوں کو خط لکھ کر کہا کہ لاک ڈاون کی وجہ سے مختلف ریاستوں میں پھنسے لوگوں کو لانے لے جانے کے لئے ریلوے کو خصوصی ٹرین چلانے کی اجازت دی گئی ہے۔اس کے لئے وزارت ریلوے نوڈل افسران کی تقرری کرے گا جو ریاستوں کے ساتھ اس معاملے میں تال میل کریں گے۔