سرینگر //وادی میں سردی کا زور بڑھ رہا ہے اور راتیں سرد ترین ہونے لگی ہیں۔محکمہ موسمیات نے بتایا کہ گذشتہ شب سرینگر میں رات کا کم سے کم درجہ حرارت منفی2.3ڈگری سیلشیس ریکارڈ کیا گیا جو اب تک کا سب سے کم درجہ حرارت ہے۔ بدھ اور جمعرات کی درمیانی رات لداخ کا لیہہ قصبہ وادی کا سرد ترین علاقہ رہا جہاں اس رات کے دوران کم سے کم درجہ حرارت منفی11.6ڈگری سیلشیس ریکارڈ کیا گیا۔ کرگل قصبہ کا کم سے کم درجہ حرارت منفی9.0ڈگری سیلشیس ریکارڈ کیا گیا۔