عظمیٰ نیوز سروس
سرینگر// اپنی پارٹی کے سربراہ سید محمد الطاف بخاری نے جموں و کشمیر میں دربار مو کی پریکٹس کو دوبارہ بحال کرنے کے حکومت کے فیصلے کا خیرمقدم کیا۔انہوں نے اپنے ایکس ہینڈل پر لکھا، دربار موو پریکٹس کو دوبارہ شروع کرنا واقعی ایک قابل ستائش فیصلہ ہے۔ دو خطوں کے درمیان دفاتر کو منتقل کرنے کا یہ تاریخی عمل شاید آج کے تناظر میں انتظامی کارکردگی کو یقینی بنانے کے لیے ضروری نہ ہو، لیکن اس کی سماجی، ثقافتی اور اقتصادی اہمیت برقرار ہے۔ میں حکومت کو اس فیصلے پر مبارکباد دیتا ہوں۔انہوں نے مزید لکھا، میں اس موقع پر وزیر اعلی عمرعبداللہ سے اپنی اپیل کرنا چاہوں گا، کہ وہ ایک اور جرات مندانہ قدم اٹھاتے ہوئے ڈومیسائل کی اہلیت کے لیے 50 سالہ اقامتی شرط مقرر کریں۔ ڈومیسائل کیلئے اقامت کی شرط موجودہ 15 سال سے بڑھا کر 50 سال کرنا اس حکومت کا ایک قابل تعاریف اقدام ہوگا۔