سرینگر//محکمہ ٹریفک نے دربار موسے متعلق ٹریفک کی نقل وحرکت کے بارے میں اطلاع جاری کرتے ہوئے کہاہے کہ جیسا کہ پہلے ہی اطلاع دی گئی ہے کہ دربار مو دفاتر سرینگر میں 27اور28اکتوبر کو بند ہورہے ہیں چنانچہ دربار موملازمین کی جموں منتقلی کے سلسلے میں 28اور29اکتوبر2017ء کو سرینگر جموں قومی شاہراہ پر سرینگر سے جموں تک یکطرفہ ٹریفک کو چلنے کی اجازت ہوگی۔اس دوران سرینگر جموں قومی شاہراہ پر فوج،بی ایس ایف،سی آر پی ایف ،سی آئی سی ایف اورایس ایس پی وغیرہ کی کانوائے کو28اور29اکتوبر کو جموں سے سرینگر آنے کی اجازت نہیں ہوگی۔اس کے علاوہ 4اور5نومبر کو بھی فوجی گاڑیوں کے علاوہ کسی دوسری قسم کی گاڑیوں کو جموں سے سرینگر آنے کی اجازت نہیں ہوگی۔انسپکٹر جنرل پولیس ٹریفک جے اینڈ کے،کے مطابق قومی شاہراہ پر بلا خلل ٹریفک کی آمدورفت کو یقینی بنانے کے لئے اس پروگرام کو ترتیب دیا گیا ہے۔