سرینگر// پرانی روایت کے تحت تمام دربار مو دفاتر پیر کو یہاں کڑے سیکورٹی حصار میں کھل گئے۔ یہ دفاتر جموں میں 26 اپریل کو بند ہوئے تھے۔گورنر ستیہ پال ملک پیر کی صبح سول سیکرٹریٹ پہنچے جہاں ان کے مشیروں، پولیس سربراہ دلباغ سنگھ، مختلف ملازمین انجمنوں کے نمائندوں اور سول سکریٹریٹ کے ملازمین اور افسروں نے ان کا گرم جوشی کے ساتھ استقبال کیا۔گورنر نے اس موقعہ پر جموں وکشمیر پولیس کے ایک دستے کی طرف سے پیش کئے گئے گارڈ آف آنر کا معائنہ کیا۔ گارڈ آف آنر کے بعد گورنر نے کئی محکموں کا معائنہ بھی کیا۔