سرینگر//حکومت نے بدھ کو مختلف سرکاری محکموں کے کام کاج سے متعلق حکمنامہ جاری کرتے ہوئے اس بات کی وضاحت کی کہ کون سے محکمے سرینگر اور کون جموں سے اپنا کام انجام دیں گے۔
جنرل ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ کی طرف سے جاری بیان میں بتایا گیا کہ جو محکمے سرینگر سے سرگرمیاں انجام دیں گے اُن میں شہری ہوا بازی،کلچر،اسٹیٹس،فائنانس،فلوریکلچر،جنرل ایڈمنسٹریشن،ہارٹیکلچر،اعلیٰ تعلیم،تواضع،انڈسٹریز اینڈ کامرس،انفارمیشن ٹیکنالوجی،قانون،انصاف و پارلیمانی معاملات،لیبر اینڈ ایمپلائمنٹ،پبلک ورکس،سماجی بہبود،سکول ایجو کیشن،سکل ڈیولپمنٹ،سیاحت،یوتھ سروسز اینڈ سپورٹس شامل ہیں۔
آرڈر کے مطابق جو سرکاری محکمے جموں سے کام انجام دیں گے اُن میں پشو پالن اینڈ فشریز، اے آر آئی اینڈ ٹریننگس،کاپریٹیو،ڈیزاسٹر منیجمنٹ، ریلیف اور باز آبادکاری،الیکشن، فوڈ،سیول سپلائز اینڈ کنزیومر افیئرس،فاریسٹ،ایکولوجی اینڈ انوائرنمنٹ،ہیلتھ ایمنڈ میڈیکل ایجو کیشن،داخلہ،ہاوسنگ اینڈ اربن محکمہ،انفارمیشن ،جل شکتی،پلاننگ، ڈیولپمنٹ اینڈ مانیٹرنگ،پاور ڈیولپمنٹ، ریونیو،رورل ڈیولپمنٹ اینڈ پنچایت راج، ٹرانسپورٹ اور ٹرائیبل افیئرس شامل ہیں۔
اس کے علاوہ اگریکلچر اینڈ پروڈکشن اور سائنس و ٹینکالوجی محکمے سرینگر اور جموں سیکریٹریٹ میں ایک ساتھ کام کریں گے۔