کوٹرنکہ //کوٹرنکہ سب ڈویژن کی پنچایت دراج میں نصب کردہ بجلی ٹرانسفارمر گزشتہ کئی دنوں سے خراب پڑا ہوا ہے جس کی وجہ سے علاقہ میں بجلی سپلائی متاثر ہو گئی ہے ۔صارفین نے بتایا کہ پنچایت حلقہ دراج بی کی وار ڈ نمبر چھ میں نصب کردہ بجلی ٹرانسفارمر گزشتہ 15دنوں سے خراب پڑا ہوا ہے جس کی وجہ سے گائوں میں رہائش پذیر لوگ گھپ اندھیرے میں زندگی بسر کرنے پر مجبور ہیں ۔صارفین نے بتایا کہ ٹرانسفارمر میں آگ لگنے کی وجہ سے ایک دھماکہ ہوا تھا جس کی بعد سے مشینری مکمل طور پر خراب ہو گئی لیکن متعلقہ ملازمین کو جانکاری فراہم کرنے کے بعد بھی اس کی مرمت کیلئے کوئی عملی قدم نہیں اٹھایا گیا ہے ۔انہوں نے محکمہ پی ڈی ڈی پر الزام عائد کرتے ہوئے کہاکہ ملازمین سے آفیسران تک عوامی آواز نہیں سننی جارہی ہے ۔عبدل حمید ،محمد شفیق اور ظفر اقبال و دیگران نے بتایا کہ ملازمین ہر ماہ بجلی کے بھاری بل صارفین وک ارسال کردیتے ہیں لیکن معیاری سہولیات کی جانب کوئی دھیان ہی نہیں دیا جارہا ہے ۔مکینون نے مانگ کرتے ہوئے کہاکہ خراب مشینری کی جلدازجلد مرمت کروائی جائے تاکہ بجلی کی سپلائی بحال ہو سکے ۔
دراج میں بجلی ٹرانسفارمر کئی دنوں سے خراب
