عظمیٰ نیوز سروس
سرینگر//مرکزی وزارت ماحولیات، جنگلات اور موسمیاتی تبدیلی نے اپنے مسودہ نوٹیفکیشن میں جموں و کشمیر میں تین مقامات کو’ ایکو فریجائل زون ‘کے طور پر شناخت کیا ہے۔نامزد زونز میں داچھی گام نیشنل پارک، تھجواس اور آڑو وائلڈ لائف پناہ گاہیں شامل ہیں۔اس سلسلے میں جموں و کشمیر میںماحولیاتی طور حساس علاقوں کی نگرانی کیلئے ایک کمیٹی تشکیل دی جائے گی۔ ماحولیات اور ماحولیات کا ایک ماہر، ماحولیات کے تحفظ کے شعبے میں کام کرنے والی غیر سرکاری تنظیم کا ایک نمائندہ، حیاتیاتی تنوع کا ایک ماہر کمیٹی کا حصہ ہوگا۔نوٹیفکیشن کے مطابق، حفاظتی ایریا کی حدود سے ایک کلومیٹر کے اندر یا ماحولیاتی طور حساس زون کی حد تک جو بھی قریب ہو، کسی بھی نئے کمرشل ہوٹل اور ریزورٹس کی اجازت نہیں ہوگی۔