نئی دہلی //وزارت داخلہ نے کہا ہے کہ کشمیر میں آئی ایس آئی ایس (داعش)یا طالبان کی کوئی بھی ثبوت نہیں ملے ہیں۔ وزارت داخلہ کی رپوٹ میں کہا گیا ہے کہ کشمیر میں اسلامک سٹیٹ (آئی ایس آئی ایس) یا طالبان کی موجودگی نہیں ہے تاہم جنگجوکمانڈر ذاکر موسیٰ کی قیادت میں قائم کی گئی انصار غزو ت الہند میں 10جنگجو شامل ہیں۔ راجیہ سبھا میں سوالات کا جواب دیتے ہوئے وزیر مملکت داخلہ امور ہنس راج اہیر نے کہا ’’رپورٹ کے مطابق زمینی سطح پر آئی ایس آئی ایس کشمیر کے کسی بھی حصے میں موجود نہیں ہے تاہم حزب المجاہدین سے الگ ہونے والے جنگجوکمانڈر ذاکر موسیٰ کی انصار غزوت الہند نے سماجی رابطہ کی ویب سائٹ پر کچھ قابل اعتراض مواد ڈالا ہے۔