محمد تسکین
بانہال// ہفتے کی صبح جموں سرینگر خونی نالہ کے مقام ایک تیز رفتار پیٹرول ٹینکر زیر نمبر JK02AT/ 8650 شاہراہ سے لڑھک کر کئی سو فٹ گہری کھائی میں جا گرا۔ اس حادثے میں ٹینکر ڈرائیور شدید زخمی ہوا یے اور اسے سب ضلع ہسپتال بانہال منتقل کیا گیا ہے۔خونی نالہ کے مقام ٹینکر جے حادثے کی خبر ملتے ہی رام بن پولیس اور سول کیو آر ٹی رام بن کے رضاکار جائے حادثے پر پہنچے اور ںڑی محنت کے بعد اس کھائی سے ڈرائیور کو زخمی حالت میں نکال لیا اور اسے سںب ضلع ہسپتال بانہال منتقل کیا گیا جہاں سے ڈاکٹروں نے زخمی کی شدید حالت کے پیش نظر اسے بہتر علاج کیلئے گورنمنٹ میڈیکل کالج اننت ناگ منتقیل کیا۔پولیس نے اس حادثے میں زخمی ہوئے ڈرائیور کی شناخت بلال احمد ولد بشیر احمد ساکنہ پھاگو بانہال کے طور کی ہے۔ پولیس نے اس معاملے میں کیس درج کرکے تحقیقات شروع کردی ہے۔اس دوران جموں سرینگر قومی شاہراہ پر ہی بانہال کے ٹوک پلازہ علاقے میں ٹرک پارکنگ میں ایک ٹرک اور ایک کار کے درمیان ٹکر ہوئی تاہم اس حادثے میں تمام افراد بغیر کسی چوٹ کے بچ نکلے ہیں۔