سرینگر//کشمیر تحریک خواتین کی سربراہ زمردہ حبیب کی قیادت میںکل پریس کالونی میں احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔جس میں شامل خواتین کارکن ــ’’ سرکاری دہشت گردی کو بند کرو‘‘ ’ معصوموں کا قتل عام بند کرو ‘ کے نعرے بلند کر رہی تھیں۔اس موقعہ پر زمردہ حبیب نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ جدید خودکار و مہلک ہتھیاروں سے لیس بھارتی فوج باربار اور اس بار پھر سلام آباد اور شوپیاں میں قتل عام کی مرتکب ہوئی ہے ۔انہوں نے کہا کہ ایک دن اور ایک رات میں 20 لوگوں کا قتل عام کیا گیا225 لوگ اس وقت مختلف ہسپتالوں میں زیر علاج ہیں جن پر راست گولیاںاور پیلٹ برسا ئے گئے۔انہوں نے کہا کہ ایسے خونین واقعات اقوام عالم کے لئے چشم کشاہ ہے اور ہم یواین سے اپیل کرتے ہیں کہFact finding mission کو یہاں روانہ کرے تاکہ دنیا دیکھ سکے کہ کشمیری معصوم نہتے لوگوں کو بھارتی افواج کس طرح تہہ تیغ کرتی ہے۔زمردہ حبیب نے قیمتی جانوں کے زیاں پر گہرے رنج و دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی افواج کو وسیع اختیارات دینے اور جوابدہی سے پرے رکھنے کا یہ نتیجہ ہے کہ ہر روز ہمارے جوانوں اورنہتے لوگوں کے لہوسے ہماری ہی سر زمین کو سیراب کیا جا رہا ہے اور برسر اقتدار لوگ بے غیرتی کا مظاہرہ کرتے نظر آتے ہیں۔