Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
گوشہ خواتین

خوشی کے حصول کیلئے خود شناسی ضروری فکر و فہم

Towseef
Last updated: July 31, 2024 11:27 pm
Towseef
Share
6 Min Read
SHARE

شازیہ ملک

ہر قدم پر خوشیاں تلاش کرکے زندگی کو نئی چراغوں سے روشن کرتے ہوئے آگے بڑھیں ۔خیالات اور حالات کا دباؤ انسانوں کی زندگی کو چھوٹی چھوٹی خوشیوں سے بے نیاز کرتاہے۔ ہماری زندگی میں جتنی زیادہ شکایتیں بڑھتی جاتی ہیں، خوشی کا مادّہ اتنا ہی کم ہوتا جا رہا ہے۔ ان حالات میں ہم ایک لمحے کےلیے بھی رک کر غور نہیں کرتے کہ ہمیں جس چیز کی ضرورت ہے وہ ہم سے زیادہ دور نہیں، کہیں ہمارے ارد گرد ہی موجود ہے۔ ہمیشہ اس یقین کے ساتھ زندگی گزارئیے۔ کہ آپ کے اردگرد بے شمار خوشیاں آپ کے انتظار میں ہیں اور وہ بہت جلد آپ تک پہنچے والی ہیں۔ آپ کا کام صرف ان کو تلاش کرنا ہے۔حوصلہ مند اور باشعور لوگ اسی ذہنی رویّے کے ساتھ مشکل سے مشکل حالات سے بھی چھوٹی چھوٹی اور انمول خوشیوں کے ساتھ اپنا تعلق ہمیشہ استوار کیے رکھتے ہیں۔ دراصل یہ چھوٹی چھوٹی خوشیاں ہی ہیں جو بڑی بڑی خوشیوں کے حصول کو ممکن بناتی ہیں۔ آپ اگر خوش رہنا چاہتی ہیں تو اپنی ان خوشیوں کو ڈھونڈیں۔ اس میں کوئی شک نہیں کہ مسائل، مشکلیں، آزمائشیں اور الجھنیں انسانی زندگی کا حصہ ہیں۔ خود شناسی اور باطنی شعور، اندورنی اور بیرونی خوشی کے حصول کا اہم ذریعہ ہیں۔

اپنی پہچان کا احساس اور باطنی شعور ہمیں حقیقی خوشی کی لذتوں سے سرشار کرتا ہے۔ ہم اپنا سارا وقت، اپنی ساری توانائی صرف اور صرف ظاہری اور مادّی خوشیوں کو حاصل کرنے کی بھاگ دوڑ میں خرچ کردیتے ہیں۔ وقت گزر جاتا ہے اور زندگی کا طویل سے طویل سفر بھی کٹ جاتا ہے۔ لیکن افسوس اس سارے عمل کے دوران ہم اپنے آپ اور اپنی ذات سے انجان اور حقیقت سےبے خبر رہتے ہیں۔ اپنی شخصیت کی نشوونما کے امکانات پر کام کرنے والے اور اپنی ذات کا عرفان حاصل کرنے کی جدوجہد کرنے والے حقیقی خوشیوں کی دوڑ میں بہت آگے نکل جاتے ہیں۔

خود شناسی کا عمل آپ کےلیے خوشی کے حصول کو آسان بناسکتا ہے، اسے کبھی بھی نظر انداز نہ کیجیے۔ اپنے ذہن اور ذہنی ماحول کی صفائی ستھرائی بھی آپ کو خوشی کے حصول میں مدد فراہم کرتی ہے۔ اگر آپ اپنے نصیب اور قسمت کو جگانا چاہتی ہیں تو اپنے ذہن سے ہر قسم کی منفی باتوں، منفی عادتوں اور منفی رویّوں کو نکال دیجئے۔ اپنے دماغ سے وہ تمام فضول باتیں اور خیالات نکال دیں جو آپ کو ایک بہترین انسان بنانے میں رکاوٹ ثابت ہوتے ہیں۔ اپنے دل ودماغ میں خوشیوں اور کامیابیوں کے لیے زیادہ سے زیادہ جگہ بنائیں، یہ عمل آپ کو خوشیاں تلاش کرنے میں آپ کا بہترین مونس ورفیق ثابت ہوگا۔

خود کو ایک پیداواری، موثر اور بہترین انسان بنانے کے لیے اپنا دماغ اور اپنی دماغی صلاحیتوں کا بہترین استعمال کیجیے۔ اپنے دماغ کو ہر طرح کے حالات سے خوشیاں کشید کرنے اور پر امید رہنے کی عادت ڈالیے۔ بڑی بڑی مادّی خوشیوں کے لیے خود کو ہلکان کرنے کے بجائے چھوٹی چھوٹی خوشیوں کی اہمیت کو جانیں۔ ہر ممکن حد تک دوسروں کےلیے آسانیاں پیدا کیجیے اور ان کے کام آئیں۔ انسانوں کی خدمت اور ان کے کام آنے کا جذبہ ہمیں خوشی کا وہ انمول اور قیمتی احساس عطا کرتا ہے جو ہمیں قلبی و روحانی طور پر مضبوط اور توانا بناتا ہے۔بے سہارا اور ضرورت مندوں کے کام آنا ہی انسانیت کی معراج ہے۔ خود کو اس خوشی سے محروم رکھنے والی کبھی حقیقی اور اصلی خوشی کا مزا نہیں پاسکتیں۔ زندگی کے سفر میں خوشیاں پانا چاہتی ہیں تو اپنے اندر زیادہ سے زیادہ ہمت اور حوصلہ پیدا کیجیے۔ پریشانیوں میں ہمت و حوصلے سے کام لیجیے اور اپنی پریشانیوں کا ذکر ان لوگوں سے کبھی نہ کیجیے جو آپ کو خوش دیکھنا نہیں چاہتے ہیں۔ پریشانیاں اور ٹینشن آپ کی صحت پر بہت برے اثرات مرتب کرتی ہیں۔

خود کو کسی بھی قسم کی پریشانی میں پرسکون رکھنے اور صبر کے ساتھ اسے بہترین طریقے سے نمٹانے کی کوشش کیجیے۔ اگر آپ زندگی میں سچی اور حقیقی خوشی حاصل کرنا چاہتی ہیں تو آپ کو اس دنیا میں اپنی موجودگی کے مقصد کو تلاش کرنا ہوگا۔ صدق دل اور خلوص نیت سے تلاش کریں گی تو مقصد حیات خودبخود آپ کے سامنے آن کھڑا ہوگا۔ پھر آپ کا کام ہے کہ اپنی تمام تر توانیاں اور کوششیں اپنے مقصد حیات کے حصول کے لیے وقف کردیں۔دراصل مقصد حیات ہی وہ منزل ہے ،جس کےلیے جہدوجہد کرنے اور اسے پانے کی خوشی ہمیں دنیا کی باقی تمام خوشیوں سے بے نیاز کردیتی ہے۔ اپنی زندگی میں خوشیوں کے دروازے کھولیں۔ یاد رکھیے کہ چھوٹی چھوٹی خوشیاں زندگی کے سفر کا ایندھن ہیں اور زندگی کے سفر میں وہی لوگ کامیاب ہوتے ہیں جو مشکل حالات سے بھی چھوٹی چھوٹی خوشیاں کشید کرنے کا فن جانتے ہیں۔

Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
زندہ شیل تباہ کرنے کے لئے سیکورٹی فورسز کی کارروائی | عام لوگوں کی حفاظت کیلئے متعدد زندہ شیل ناکارہ بنا دیا گیا
پیر پنچال
مینڈھر میں خوف کا سایہ برقرار، شام پانچ بجے ہی دکانیں بند ہو گئیں خوفزدہ عوام کا بازار کا رْخ کرنے سے گریز، گولہ باری کی یادیں ذہنوں پر نقش
پیر پنچال
پونچھ قصبہ میں آہستہ آہستہ رونقیںبحال ہونا شروع | محفوظ مقامات پر گئے لوگ گھروں کی طرف واپس آنے لگے
پیر پنچال
حد متارکہ پر پاک بھارت فائرنگ | فوج نے پونچھ میں متاثرہ خاندانوں کو امداد فراہم کی
پیر پنچال

Related

گوشہ خواتین

عصر ِ حاضر کا انسان، حقیقت یا دکھاوا؟ قسط۔۲

May 7, 2025
گوشہ خواتین

باپ کا سایہ ۔رحمت کی چادر ہے فکروادراک

May 7, 2025
گوشہ خواتین

خاندان کی تربیت میںخواتین کا کردار معلوماتی مطالعہ

May 7, 2025
گوشہ خواتین

خواتین اپنا وقار دُنیا کے سامنے لائیں فکر انگیز

April 30, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?