عظمیٰ نیوزڈیسک
ماسکو//شمالی کوریا نے خوراک کے بدلے روس کو بڑی تعداد میں گولہ بارود اور اسلحہ بھیجا ہے۔جنوبی کوریا کے وزیر دفاع کا کہنا ہے کہ شمالی کوریا نے ستمبر سے اب تک روس کو 6700 کنٹینرز بھیجے جن میں 30 لاکھ سے زیادہ توپ خانے کے گولے اور اسلحہ موجود ہے۔انہوں نے کہا کہ اسلحہ کے بدلے میں روس نے شمالی کوریا کو خوراک اور ہتھیاروں کی تیاری میں استعمال ہونے والے پرزے فراہم کیے ہیں۔غیرملکی میڈیا کے مطابق جنوبی کوریا کے وزیر دفاع نے اس معلومات کے ذرائع کی وضاحت نہیں کی۔انہوں نے کہا کہ ایسا لگتا ہے کہ روس سے بھیجی جانے والی خوراک کے باعث شمالی کوریا میں اشیائے خوردونوش کی قیمتوں میں استحکام آیا ہے۔