خودکشی کی کوششیں جموں کشمیر2022میں سرفہرست

 عظمیٰ نیوز سروس

سرینگر// نیشنل کرائم ریکارڈ بیورو (این سی آر بی)نے انکشاف کیا ہے کہ جموں و کشمیر 2022 میں خودکشی کی کوششوں میں ملک میں سرفہرست ہے۔ پورے ہندوستان میں بیورو کے ذریعہ سال کے دوران ریکارڈ کی گئی 1769 واقعات کے مقابلے میں صرف جموں و کشمیر سے 497 واقعات رپورٹ ہوئے۔رپورٹ میںکہا گیا ہے کہ آندھرا پردیش 2022 میں خودکشی کی کوشش کے 364 واقعات کے ساتھ جموں و کشمیر کے بعد دوسرے نمبر پر ہے۔ مہاراشٹرا 277 واقعات کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے اور تمل ناڈو 237واقعات کے ساتھ چوتھے نمبر پر ہے۔اس دوران پورے ملک میںخودکشی کے لیے آمادہ ہونے کے واقعات کی تعداد میں اضافہ دیکھا گیا ہے۔ 2020 میں 8816 اور 2021 میں ایسے 9361 کیسز کے مقابلے 2022 میں یہ تعداد 9400 تک پہنچ گئی۔