عظمیٰ نیوز سروس
سرینگر// سرینگر پولیس نے پیر کو کہا کہ اس نے ایک سوشل میڈیا صارف کے خلاف ایک مخصوص کمیونٹی کی خواتین کے خلاف قابل اعتراض مواد پوسٹ کرنے پر مقدمہ درج کیا ہے۔مائیکرو بلاگنگ سائٹ X، (سابقہ ٹویٹر) سرینگر پولیس نے کہا، “سرینگر پولیس سوشل میڈیا پلیٹ فارم X پر ایک مخصوص کمیونٹی کی خواتین کے خلاف قابل اعتراض/اشتعال انگیز مواد پوسٹ کرنے پر ایک فرد کے خلاف نوٹس لے رہی ہے”۔اس نے مزید کہا”ایف آئی آر نمبر 14/2024 قانون کے متعلقہ سیکشنز کے تحت پی ایس رعناواری میں درج ہے اور تحقیقات کا آغاز کیا گیا ہے‘‘ ۔