سرینگر//عالمی یوم خواتین پر ایس ایس پی سرینگر ڈاکٹر حسیب مغل نے خواتین کی حفاظت کیلئے مہم شروع کی ہے۔ ایس ایس پی کے ہمراہ ایس پی ایسٹ زون سرینگر، کوٹھی باغ کے ایس ڈی پی اور ایس ایچ او کے علاوہ ضلع کے دیگر افسران موجود تھے۔ اس موقعہ پر مسافر گاڑیوں پر سٹیکر لگائے گئے اور عوام کو خواتین کی حفاظت سے متعلق جانکاری دی گئی۔ تقریب کے حاشیہ پر ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے ایس ایس پی سرینگر نے کہاکہ ’ہم خواتین کی حصولیابیوںکو منارہے ہیں اوران کی عزت وقاراورکام کرنے کی جگہوں یا گھروں میں آسائش عوام میں جانکاری دینی ہے۔ انہوں نے کہاکہ میں یہ واضح کرنا چاہتا ہوں کہ کسی قسم کے فقرے کسنا یا ہراسانی کو سختی کے ساتھ نمٹاجائیگا اور کسی بھی خلاف ورزی کو قانون کے تحت سخت سزا دی جائیگی۔ انہوںنے کہاکہ ہماری کوشش ہے کہ سرینگر کو خواتین کیلئے محفوظ بنانا ہے۔ ایس ایس پی سرینگر نے کہاکہ ہم نے حال ہی میں پولیس تھانہ رام باغ میں 24×7خواتین کی مدد کیلئے ڈیسک اور کونسلنگ ہال کا افتتاح کیا ہے تاکہ گھریلو تشدد سے متاثرہ خواتین مدد کیلئے پولیس تھانہ آسکے۔