Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
برصغیر

خواتین کو رعایت نہیں عزت اور مساوی حقوق چاہئیں: چیف جسٹس

Towseef
Last updated: September 17, 2024 10:18 pm
Towseef
Share
3 Min Read
SHARE

عظمیٰ نیوز ڈیسک

نئی دہلی//چیف جسٹس آف انڈیا ڈی وائی چندرچوڑ نے ایک تقریب کے دوران سماج میں خواتین کی حالت اور ان کے حقوق کے سلسلے میں بات کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ سب سے بڑی بات یہ ہے کہ ہمیں اپنی ذہنیت کو تبدیل کرنا ہوگا۔ ہماری سوچ خواتین کے لیے رعایتیں دینے سے آگے بڑھنی چاہیے تاکہ آزادی اور مساوی بنیاد پر زندگی جینے کے ان کے حق کو پہچانا جاسکے۔چیف جسٹس چندر چوڑ نے کہا کہ خواتین جہاں پر کام کرتی ہیں وہاں انہیں چھوٹ نہیں بلکہ اس سے کہیں آگے بڑھ کر یکساں حقوق اور عزت چاہیے۔ انہیں محفوظ اور بہتر ورک پلیس کی ضرورت ہے۔ سی جے آئی نے کہا کہ تحفظ، ،ساوی مواقع، عزت اور اختیار کاری، یہ ایسی باتیں نہیں ہیں جن پر الگ سے بات ہو بلکہ ملک کے ہر شخص کو اس کے بارے میں سامنے آکر بات چیت کرنی چاہئے۔’نیوز18’کی ایک تقریب میں اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے چندرچوڑ نے کہا کہ خواتین کے حقوق کے سلسلے میں بات کرنا خواتین کی بات نہیں ہے، یہ ہم سبھی کی بات ہے۔ ہمیں ہر شام اس طرح کی اہم گفت و شنید میں شامل ہونا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ خواتین جو کر رہی ہیں اور جس طرح کا کردار ادا کر رہی ہیں اسے بتانے کی ضرورت نہیں ہے۔ دنیا کا کوئی بھی علم خاتون کی گہری سوچ کی جگہ نہیں لے سکتا ہے۔ خواتین نے تمام مثالیں قائم کی ہیں لیکن انہیں آج بھی خود کو ثابت کرنا پڑتا ہے۔پروگرام کے دوران چندرچوڑ نے ہندوستان میں آئین نافذ ہونے سے، ہندوستانی خواتین کے حقوق کا چارٹر تیار کرنے والی ہنسا مہتا کا بھی ذکر کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہنسا مہتا ایک فیمینسٹ تھیں، جنہوں نے ایک مشہور منطق دیا کہ مردوں کے حوالوں کو انسانیت کے متبادل کے طور پر استعمال نہیں کیا جاسکتا۔ انہوں نے کہا کہ ہیومن رائٹس کے یونیورسل ڈکلیئریشن کا آرٹیکل 1 کہتا ہے کہ انسانی حقوق کے مطابق سبھی انسان آزاد اور یکساں حقوق کے ساتھ پیدا ہوئے ہیں، صرف مرد ہی ایسے نہیں ہیں جنہیں یہ خصوصی حق ملا ہے۔سی جے آئی نے مزید کہا کہ سبھی خاتون کو اس کی خصوصیت کے لیے قبول کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ مزدوری کے کاموں میں خواتین کی حصہ داری 37 فیصد ہے، وہیں جی ڈی پی میں ان کا تعاون 18 فیصد کا ہے۔ آج بھی ہم خواتین کی اس حصہ داری تک نہیں پہنچ پائے ہیں جس کے بارے میں آزادی سے قبل امید کی گئی تھی۔

Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
ایف ایف آر سی کی جموں و کشمیر کے نجی اسکولوں کو ایڈوانس فیس لینے پر روک
تازہ ترین
لیفٹیننٹ گورنر نےCSRکے تحت رام بن اور اننت ناگ اضلاع کے اسپتالوں کیلئے ایمبولینسوں کو ہری جھنڈی دکھا کر روانہ کیا
تازہ ترین
وسطی ضلع بڈگام میں رات گئے آگ لگنے سے رہائشی مکان خاکستر
تازہ ترین
پی ڈی پی کاعوامی مسائل کو لیکر احتجاجی مارچ ناکام، معتدد رہنما گرفتار
تازہ ترین

Related

برصغیر

تتکال ٹکٹ نظام میں تبدیلی آدھار کوآئی آر سی ٹی سی سے لنک کرانا ہوگا

June 30, 2025
برصغیر

تمام جانداراہمیت کے حامل: مرمو | انسانوں کا جنگلات اور جنگلی حیات کے ساتھ بقائے باہمی کا رشتہ

June 30, 2025
برصغیر

مانسون کی آ مد سے افراتفری | ملک کی کئی ریاستوں میں سیلاب کا خطرہ :محکمہ موسمیات

June 30, 2025
برصغیر

اسٹیل ابھرتے ہوئے ہندوستان کی بنیاد: مودی

June 30, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?