موجودہ نسل کو اپنی زندگی میں یوگا اور جسمانی مشق کرنے کا جذبہ پیدا کرنا چاہیے۔ ان باتوں کا اظہار تیسرے عالمی یوگا دن کے موقعہ پر منعقدہ ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ممبر سامبلی رام بن نیلم کمار لنگہے نے لوگوں کے ایک اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔اُنہوں نے بچوں کو اپنے گھروں میں اور طلبا کو سکولوں میں ا یسی مشق کرنے کی ضرورت پر زور دیا ۔اُنہوں نے لوگوں کو یوگا اپنی زندگی میں کھانے و پینے اور سونے کی طرح اپنانے کی اپیل کی۔،تاکہ انتشار اور ادویات سے بچا جاسکے۔اُنہون نے یوگا کو ایک عالمی پہلیٹ فارم مہیا کرانے پر وزیر اعظم نریندر مودی کی سراہنا کی ۔یوگا سے متعلق تقریب کا اہتمام گورنمنٹ ہائر سیکنڈری سکول رام بن میں آیوش ،یوتھ سروسز اینڈ سپورٹس ،اطلاعات و عوامی رابطہ اور پتنجلی یوگ پیٹھ رام بن اور ضلع انتظامیہ کے اشتراک سے منعقد کیا گیا تھا ۔کیمپ کا افتتاح مہمان خصوصی کی جانب سے متبرک جیوتی کو روشن کرنے کے ساتھ کیا گیا ۔یوگا کے اس کیمپ میں اے ڈی سی رام بن انگریز سنگھ، ڈپٹی سی ایم او ڈاکٹر اقبال بھٹ، نوڈل آفیسرآیوش ششی کانت شرما ، سکلو کے پرنسپل ودیگر افسران کے علاوہ صدر پتانجلی یوگا سمتی رام بن امر سنگھ نے بھی شرکت کی۔45منٹ کی یوگا نشست ڈاکٹر معصود زرگر اور پتانجلی یوگا پیٹھ کے یوگا انسٹریکٹر وں نے منعقد کیا جس میں تمام شرکا نے ویایام اور پرانیام میں کافی دلچسپی دکھائی۔یوگاماہرین نے بتایا کہ یوگا تکنیک کا دارو مدار سانسوں پر ہوتا ہے۔ضلع کے دیگر مقامات پر بھی اس قسم کے یوگا کیمپ منعقد کئے گئے تھے جن میں قابل ذکر بٹوت میں منعقد کیا ہوا یوگا کیمپ اور بی وی ایم ہائی سکول کا کیمپ بھی شامل ہے،جہاں پر سٹاف ممبران نے اپنے اہل خانہ کے ساتھ یوگا کیا ۔
مہور
زاہد ملک
ایچ ایس ایس مہور میں بھی عالمی یوگا دن نہایت ہی شان سے منایا گیا ۔اس موقعہ پر سکول کے پرنسپل مُختہار احمد وانی مہمان خصوصی تھے۔کالج کے این سی سی افسر ظہیر عباس کی نگرانی میںجیونئیر ڈویژن کے این سی سی کیڈٹوں نے اس میں شان و شوکت سے شرکت کی۔کالج کے پرنسپل نے اس موقعہ پر یوگا کیا ہمیت بیان کی ۔
بھدرواہ
طاہر ندیم خان
بھدرواہ میں عالمی یوگا دن منانے کے لئے این سی سی نے یوگا کی اہمیت پر ایک سیمنار کا انعقاد کیا ۔سیمنار کے بعد یوگا کی نشست منعقد کی گئی جس میں ہائر سیکنڈری سکول بائز کے کیڈٹوں کے علاوہ سینکڑوں دیگرطلبانے بھی زیر نگرانی این سی سی آفیسر عارف رانا شرکت کی۔سکول کے پرنسپل اینی کوتوال اس موقعہ پر مہمان خصوصی تھے،جنھوں نے یوگا کی خصوصی نشست ک ااہتمام کیا تھا ۔ اس موقعہ پر اُنہوں نے یوگا کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔این سی سی آفیسر عارف رانا نے یوگا کو وقت کیا ہم ضرورت بتایا ۔اُنہوں نے کہا کہ یوگا سائنسی طریقہ سے زندگی گُذارنے کا ایک طریقہ ہے۔اس موقعہ پر اُںہوں نے مختلف قسم کے یوگا کی جانکاری دی۔
ڈول ہستی
ڈول سہتی پائور اسٹیشن میں بھی عالمی یوگا دن نہایت ہی شان سے منایا گیا ۔اس سلسلہ میں مختلف مقامات پر یوگاکیمپ منعقد کئے گئے، جس میں اجتماعی یوگا کیاگیا ۔ناخوشگوار موسم کے باوجود لوگوں کی ایک بڑی تعداد نے ان کیمپوں میں شرکت کی ،جسکا افتتاح پائور اسٹیشن کے جنرل منیجر پی کے لنگر نے کیا ۔اپنے خطاب میں اُنہوںنے ز ندگی میں یوگا کو اپنانے کی ضرورت پر زور دیا اورا سے روز مرہ کی زندگی میں ایک حصہ بنانے کی تلقین کی۔ اُنہوںنے کہا کہ یوگا صحت مند جسم اور پُر امن ذہن کے لئے اہم ہے۔کیندریہ ودیالیہ ،ڈی پی ایس کشتواڑ کے طلب انے بھی یوگا کیمپ میں شرکت کی۔این ایچ پی سی کے چیف انجینئر سریش کمار و دیگر سینئر اہلکار بھی اس موقعہ پر موجود تھے۔
ریاسی
زاہد ملک
محکمہ یوتھ سروسز اینڈ سپورٹس ریاسی نے بھارت سوابھیمان ٹرسٹ اور ضلع کے پتانجلی یونٹ کے اشتراک سے ضلع میں عالمی یوگا دن منایا ۔اس موقعہ پر ضلع ترقیاتی کمشنر ریاسی رویندر کمار مہمان خصوصی تھے جبکہ ایس ایس پی طاہر بھٹ مہمان ذی وقار تھے۔اس موقعہ پر ضلع انتظامیہ کے افسران ، ڈاکٹروں ،معزز شہریوں اور یوگا ماہروں نے پروگرام میں شرکت کی۔یوگا کی نشست پتانجلی یوگ پیٹھ کے انسٹریکٹرو مدن لعل، جسونت سنگھ نے منعقد کیا ، جس میں تمام شرکا نے دلچسپی سے حصہ لیا ۔اس موقعہ پر ضلع ترقیاتی کمشنر نے محکمہ یوتھ سروسز اینڈ سپورٹس کی جانب سے مقامی لوگوں کو یوگا کرنے کی جانب راغب کرنے پر انکی سراہنا کی۔اُنہوں نے کہا کہ کھانے و پینے کی جدید عادتوں کی وجہ سے لوگوں کی جسمانی اور ذہنی صحت متاثر ہوئی ہے ا ور یوگا اس سے بچائو کرنے کا واحد حل ہے۔اُںہون نے صحت مد زندگی کے لئے یوگا کو اپنی روزمرہ زندگی کا حصہ بنانے کے لئے کہا ۔اسی طرح کے پروگرام ضلع کے دیگر مقامات میں بھی منعقد کئے گئے تھے۔