گول//محکمہ موسمیات کی پیش گوئی کے عین مطابق خطہ چناب میں بھی اس موسم کی پہلی برف باری ہوئی اور میدانی علاقوں میں بوندا باندی ہوئی جس سے کئی ماہ سے جاری خشک سالی ختم ہو گئی اور کسانوں کے چہرے پر رونق لوٹ آئی ہے ۔ پیر پنچال کے دامن میں واقع وادی گول، بانہال، بھدرواہ اور کشتواڑکے علاوہ پیر پنچال کی پہاڑیوں پر امسال کی پہلی برف باری ہوئی اور میدانی علاقوں میں بارشیں ہوئیں جس وجہ سے تقریباً چار ماہ کی مسلسل خشک سالی ختم ہوئی اور اس خشک سالی کی وجہ سے گرد وغبار کے علاوہ کئی بیماریوں نے جنم لیا تھا ۔ برف باری اور بارشوں کی وجہ سے زمینداروں کے چہروں پر خوشیاں لوٹ آئیں کیونکہ امسال کوئی بھی ربیعکا فصل بو نہیں سکھا کیونکہ زمین پوری خشک تھی بارش نہ آنے کی وجہ سے سرسوں ، گندم کی بوائی نہیں ہو سکی تھی ۔ گزشتہ شب سے پہاڑیوں پر بر فباری اور میدانی علاقوں میں بارشوں کی وجہ سے زمیندارکافی خوش ہوئی وہیں کھانسی، زکام، وغیرہ بیماریوں کے روک کی بھی امید ہے ۔وہیں مسلسل خشک سالی کی وجہ سے چشمے بھی سوکھ گئے تھے جس وجہ سے پانی کا بحران پیدا ہوا تھا اور لوگ بوند بوند کے لئے ترس رہے تھے اور پہاڑوں پر برف باری اور میدانی علاقوں میں بارشوں سے یہ امید جاگی ہے کہ چشمے بھی اُبل پڑیں گے اور پانی کے اس بحران سے لوگ نجات پا سکیں گے ۔