Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US

خطہ پیر پنچال میں جمعتہ الوداع پرمساجد میں روح پرورمناظر،خشو ع و خصوع کے ساتھ اہل ایمان نے نماز ادا کی

Last updated: April 30, 2022 12:00 am
Share
6 Min Read
SHARE

حسین محتشم+عظمیٰ یاسمین +جاوید اقبال +پرویز خان +محمد بشارت +سمت بھارگو
پونچھ+راجوری //جموں وکشمیر کے دیگر حصوں کی ہی طرح خطہ پیر پنچال میں جمعتہ الوداع کے موقعہ پر مساجد میں پُر وقار تقریبات کا اہتمام کیا گیا جہاں پر ہزاروں کی تعداد میں فرزندان توحید نے نماز جمعہ ادا کی ۔اس موقعہ پر الوداع الوداع ماہ رمضان کی صداؤں کے ساتھ فرزندان توحید نے تیزی سے اختتام کی سمت بڑھنے والے اس ماہ مقدس کے آخری جمعہ یعنی جمعتہ لوداع کا خشو ع وخضوع کے ساتھ اہتمام کیا گیا۔سرحدی ضلع پونچھ میں ماہ مبارک رمضان مقدس کے آخری جمعہ یعنی جمعتہ الوداع کا خشو ع وخضوع کے ساتھ اہتمام کیا گیا۔ان پْر نور ساعتوں کو غنیمت جان کر عبادات، ریاضت، توبہ و استغفار میں مصروف لوگوں نے پْر نم آنکھوں سے اس ماہ صیام کے آخری لمحات کو غنیمت جان کر اپنی امیدوں کی جھولی اپنے رب تعالی کے سامنے اپنی مناجات کی شکل میں پیش کی اورخالق حقیقی کو منانے ومسلمانان عالم کی سربلندی،بلند افتخار عطاکرنے کیلئے رقت انگیز دعائیں سربسجودہوکر کیں۔پونچھ قصبہ بھر میں بھی خشو ع و خصوع جمعتہ الوداع کی نماز ادا کئی گئی۔پونچھ کا سب سے بڑااجتماع مرکزی عید گاہ میں منعقدہوا جس میں بھی بڑی تعداد فرزندان توحید نے نمازجمہ ادا کی ہے۔ وہیں بگیالاں مسجد شریف میں مصلیوں کی کثیرتعداد جمعتہ الوداع کی نمازادا کی۔ مرکزی جامع مسجد علی علیہ نمازیوں کا بڑا اجتماع دیکھاگیا۔ اس کے علاوہ مسجد اہل حدیث، مرکزی جامع مسجد پونچھ سٹی، اور دیگر مساجد میں بھی جمعتہ  الوداع کے موقع فرزندان توحید نے نمازجمعہ ادا کی۔انتظامیہ کی جانب سے بطور احتیاط ملک کی تمام مساجد کی سیکورٹی میں اضافہ کیاگیاتھا۔الوداع جمعہ کے موقع ضلع پونچھ کی دیگر تحصیلوں میں جگہ جگہ مساجد میں خصوصی انتظامات کئے گئے۔تحصیل منڈی کی مرکزی جامعہ مسجد میں کثیر تعداد میں فرزندان توحید نماز جمعہ اداکرنے کے لئے پہنچے۔ جامع مسجد المصطفی اور دیگر مساجد میں بھی فرزندان توحید نے نماز ادا کی یہاں بھی انتظامیہ کے ذریعہ حفاظتی انتظامات کئے گئے تھے۔تحصیل سرنکوٹ اور مینڈھر کی مساجد میں جمعتہ الوداع کی نمازادا کی گئی ہے۔مینڈھر میں علماء نے اپنے خطاب کے دوران ناراضگی کا اہتمام کرتے ہوئے کہاکہ رمضان کے شروع میں بنیادی سہولیات بالخصوص پانی و بجلی کی فراہمی کیلئے یقین دہانیاں کروائی گئی تھی لیکن ماہ کے اختتام تک بھی معیاری سہولیات فراہم نہیں ہو سکی ۔دوسری جانب ضلع راجوری کے مختلف علاقوں میں لاکھوں فرزندان توحید نے جمعتہ الوداع کی نماز ادا کی۔ رحمتوں اور برکتوں کے اس ماہِ مقدس میں جہاں پوری دنیا کے کروڑوں مسلمانوں نے رمضان المبارک کا آخری جمعہ ادا کیا وہیں اضلاع راجوری پونچھ میں بھی ہزاروں لاکھوں فرزندانِ توحید نے پرنم آنکھوں سے یہ فریضہ انجام دیا۔ اس ماہ صیام کے آخری لمحات کو غنیمت جان کر اپنی امیدوں کی جھولی اپنے رب تعالی کے سامنے اپنی مناجات کی شکل میں پیش کی اورخالق حقیقی کو منانے اور اہل ایمان کو دوبارہ سربلندی اور بلند افتخار عطا کرنے کیلئے سربسجود ہو کر رقت انگیز دعائیں کیں۔ چنانچہ ضلع بھر میں خشو ع و خصوع کے ساتھ جمعتہ الوداع کی نماز ادا کئی۔ جمعتہ الوداع کے موقع پر قصبہ تھنہ منڈی کی تمام مساجد میں تحصیل انتظامیہ کی جانب سے خصوصی انتظامات کئے گئے۔ اس سلسلے میں مرکزی جامع مسجد تھنہ منڈی ، غوثیہ جامع مسجد تھنہ منڈی اور حنفیہ جامع مسجد تھنہ منڈی میں کثیر تعداد میں فرزندان توحید نماز جمعہ ادا کرنے کے لئے پہنچے جبکہ قصبہ کی دیگر تمام مساجد میں بھی جمعتہ الوداع کے روح پرور اجتماعات ہوئے جہاں لوگوں نے جمعہ کی نماز ادا کی۔ ادھر جامع مسجد کھنیال کوٹ درہ ، نڑہوتی، منگوٹہ، چھڑونگ ، بھیروٹ، پلانگڑھ ،ساج ، فتح پور، راجدھانی، شاہدرہ، بھنگائی، منیال، عظمت آباد ، اور الال وغیرہ میں بھی بڑی تعداد میں فرزندان توحید نے نہایت ہی عقیدت و احترام کے ساتھ نماز جمعہ ادا کی۔ مساجد میں علماء کرام نے فضائل رمضان بیان کرتے ہوئے کہا کہ اس ماہِ مقدس میں ہر ایک نیکی کا اجر 70گنا تک بڑھا دیا جاتا ہے لہٰذا پْر نور ساعتوں کو غنیمت جان کر اہل ایمان عبادات و ریاضت اور توبہ و استغفار میں مصروف رہے۔ علماء کرام نے کہا کہ رمضان میں جو تربیت ہمیں ملی ہے اس کو اپنی زندگیوں میں نافذ کرتے ہوئے آنے والے مہینوں کو بھی رمضان کی طرح ہی گذارنے کی ضرورت ہے۔ انھوں نے اگلے سال ماہ صیام تک عبادات کے جوش وجذبہ کو اسی طرح برقرار رکھنے پر بھی زور دیا۔ضلع کی جامع مسجد راجوری ،منجا کوٹ ،کوٹرنکہ و دیگر علاقوں کی تمام چھوٹی اور بڑی مساجد میںاجتماعی نماز جمعتہ الوداع ادا کی گئی ۔دونوں سرحدی اضلاع میں بجلی کی آنکھ مچولی سے مساجد میں خطاب کے دوران علماء نے بھی انتظامیہ کا تئیں ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ ان کو معیاری بنیادی سہولیات فراہم نہیں کی گئی ہیں ۔

Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
لداخ میں لینڈ سلائیڈنگ سے متاثرہ | شیوک روڈ پر پھنسے دو شہریوں کو بچا لیا گیا
جموں
کاہرہ کے جوڑا خورد گاؤں سے کمسن بچی کی لاش برآمد پولیس نے معاملہ درج کر کے تحقیقات شروع کی
خطہ چناب
سانبہ میں بی ایس ایف اہلکار کی حادثاتی موت
جموں
سکولوں کے نئے اوقات کاررام بن ۔ بانہال سیکٹر کے سکولوں کیلئے غیر موزوں میلوں کی پیدل مسافت کے بعد طالب علموں سے آن لائن کلاسز کی توقع زمینی صورتحال کے منافی
خطہ چناب

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?