عظمیٰ نیوز سروس
سرینگر//ڈی پی ایس بڈگام نے کھیلوں میں مثالی نظم و ضبط کے ساتھ خدیجہ کرکٹ چیمپئن شپ میں نظم و ضبط کاایوارڈ جیتا جس کا فائنل 28 ا کتوبر 2023 کو گرین ویلی اسکول میں منعقد ہوا۔ چیمپئن شپ میں میچوں کی سیریز ریکارڈ کی گئی جس میں وادی کے مختلف اضلاع کے 16 سکولوں نے حصہ لیا۔ اس ٹورنامنٹ میں ڈی پی ایس بڈگام کرکٹ ٹیم کے چار طلباء کوچ بلال احمد کے ساتھ جموں و کشمیر کرکٹ اکیڈمی کے لیے منتخب کیا گیا۔ 12ویں جماعت کے محمد علی کو بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔ دسویں جماعت کے محمد شیان کو بہترین کپتان کا ایوارڈ ملا۔ کلاس 12ویں کے محمد عمان نے بہترین وکٹ کیپر جبکہ کلاس 8 ویںکے حذیف اعجاز کو بہترین فیلڈر قرار دیا گیا۔ کلاس 8 ویں کے شاہ وارث کو ٹورنامنٹ کے بہترین باؤلر کا ایوارڈ دیا گیا۔ جموں و کشمیر کے مشہور کرکٹ امپائر جاوید دریال نے محمد شیانوف کو ان کے غیر معمولی اسپورٹس میں جذبے اور قیادت کی وجہ سے 10ویں کا بہترین کپتان قرار دیا۔ بلال احمد ایچ او ڈی اسپورٹس ڈی پی ایس بڈگام کو تمام کرکٹ میچوں کے دوران بہترین نظم و ضبط والے کوچ کے طور پر نوازا گیا۔