بلال فرقانی
سرینگر//خدمت سینٹر مالکان نے دوسرے روز بھی احتجاج کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے جموں کشمیر بنک کے فیصلے کو سینکڑوں نوجوانوں کے مستقبل کے ساتھ کھلواڑ قرار دیا۔ منگل کو خدمت سینٹر مراکز کے سینکڑوں مالکان پریس کالونی میں دوسرے روز جمع ہوئے اوراحتجاج کرتے ہوئے نعرہ بازی کی۔انہوں نے احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ 2009 میں شروع کیے گئے خدمت سینٹر پروجیکٹ کو اب سرکاری نظر اندازی کی وجہ سے ایک خطرناک مستقبل کا سامنا ہے،جس کے نتیجے میں سینکڑوں تعلیم یافتہ اور اعلیٰ ڈگریاں حاصل کرنے والے نوجوانوں کا مستقبل تاریک بنتا جا رہا ہے۔ (مشمولات یو این آئی)