مینڈھر// نا ری نکیتن مینڈھر سے متعلق کشمیر عظمیٰ کے گزشتہ روز کے شمارے میں شائع ہوئی خبر کے بعد محکمہ سماجی بہبود کے ضلع افسر نے تحصیل سو شل ویلفیئر افسر حو یلی مظفر حسین کو موقعہ پر بھیجا ۔اس دوران مظفر حسین نے نا ری نکیتن مینڈھر کا دورہ کر کے باریک بینی سے معائنہ کیا ۔اس دوران سپرینڈنٹ نا ری نکیتن مینڈھر نے کہا کہ انہیں آٹھ مہینو ں سے کو ئی بھی پیسہ نہیں دیا گیا ہے اورجیب سے پیسے خرچ کرکے تھوڑا بہت انتظام کررہی ہیں۔مظفر حسین نے پا یا کہ نا ری نکیتن کے اندر پا نی استعمال کر نے کیلئے کوئی بھی ٹینک تعمیر نہیں کیاگیا البتہ چھت پر دو ٹینکیا ں مو جود ہیں جن میں پانی کی ایک بو ند بھی نہیں ۔اس کے علاوہ سلا ئی کی مشینیں اور کمپیوٹر کام کر نے کی حالت میں نہیں ہیںجبکہ راشن کابھی کوئی خاص انتظام نہیں تھا۔ ضلع سوشل ویلفیئر افسر پونچھ نعیم بھٹی کا کہنا تھا ہے کہ انہوںنے ٹیم کو موقعہ پر بھیجاہے اور جونہی رپورٹ ان کے پاس پہنچی تو وہ کارروائی کریں گی ۔