ناجائز شراب کی 37 فروٹیاں بر آمد ، ملزم گرفتار
ڈوڈہ //ڈوڈہ پولیس کی جانب سے ناجائز شراب کے خلاف جاری مہم میں منگل کے روز ایک مصدقہ اطلاع ملنے پر ایک شراب فروش کو گرفتار کرکے اسکے قبضہ سے ناجائز شراب کی 37 فروٹیاں بر آمد کی ہیں۔ پولیس رپورٹ کے مطابق ڈوڈہ پولیس کی ایک ٹیم نیزیر قیادت ایس ایچ او پولیس اسٹیشن ڈوڈہ انسپکٹر منجیت سنگھ تحت نگرانی ڈپٹی ایس پی ہیڈ کوارٹر ز ڈوڈہ افتخار احمد نے ٹونڈوا ڈوڈہ میں ایک ڈھابہ پر اچانک چھاپہ مارا اور مبینہ ملزم مُکیش کمار ولد پورن سنگھ ساکنہ دھرافدہ ،تحصیل بھالہ ڈوڈہ کو حراست میں لیا ۔پولیس نے دوران چیکنگ اُسکے قبضہ سے 250 ایم ایل کی ناجائز شراب کی37فروٹیاں بر آمد کیں اور پولیس اسٹیشن ڈوڈہ میں زیر ایف آئی آر نمبر257/2017 ایک معاملہ درج کیا ۔ کیس کی مزید تحقیقات جاری ہے۔یہ امر قابل ذکر ہے کہ ڈوڈہ پولیس نے ایس ایس پی ڈوڈہ محمد شبیر اور اے ایس پی ڈوڈہ ونے کمار نے ضلع ڈوڈہ میں ناجائز شراب کی بکری کے خلاف ایک مہم شروع کی۔اس سلسلہ میں ڈوڈہ پولیس نے گُذشتہ 9 مہینوں کے دوران اب تک 65ایف آئی آر درج کئے ہیں اور 2000 سے زائد شراب کی فروٹیاں بر آمد کی ہیں۔ڈوڈہ کے عوام نے پولیس کی جانب سے ناجائز شراب کی فروخت کے خلاف جاری مہم کی سراہنا کی ہے۔
بانہال سرینگر ریل سروس منگل کومعطل رہی
محمد تسکین
بانہال // قاضیگنڈ کے قریب پیر کے روز پیش آئی جھڑپ میں تین جنگجووں کی ہلاکت کے بعد بانہال سرینگر ریل سروس کو منگل کے روز معطل کردیا گیا۔ ریلوے حکام کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ وادی میں امن و قانون کی صورت حال کے پیش نظر منگل کے روز بانہال سرینگر کے درمیان ریل سروس کو معطل رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ریل سروس کے متاثر رہنے کی وجہ سے سینکڑوں مسافروں کو ریل کے بجائے شاہراہ کے ذریعے سفر کرنا پڑا۔
سمبڑ میں ہندوستان کنسٹرکشن کمپنی کے رہائشی کوارٹر خاکستر
ایم ایم پرویز
رام بن//رام بن کے سُمبڑ میں واقع ہندوستان کنسٹریکشن کمپنی کے بیس کیمپ میں منگل کے روز آتشزنی کی ایک واردات رونما ہوئی۔اطلاعات کے مطابق کھڑی اور بانہال کے درمیان ریلوے ٹریک بچھانے اور ٹنل کی تعمیر پر مامور ایچ سی سی کے ملازمین اور ورکروں کے رہنے کے لئے رہائشی کوارٹر میں آگ رونما ہوئی۔اطلاعات کے مطابق مقامی لوگوں نے آگ پر قابو پایا جو منگل کے روز بعد دوپہر کو رونما ہوا۔اس واردات کے دوران کسی بھی جانی نقصان ک کوئی اطلاع نہیں ہے۔نزدیکی پولیس اسٹیشن میں معاملہ درج کرکے آتشزگی کے وجہ کا پتہ لگانے کا کام شروع کیا گیا ہے۔
گندو میں بی جے پی کا بوتھ سمیلن
رفیع چودھری
ڈوڈہ //ریاست میں پنچایت انتخا بات کے پیش نظر بے جے پی نے گندوہ میں ’’بوتھ سمیلن‘‘ منعقد کیا ، جس میں بھدرواہ حلقہ کے گندوہ کے پولنگ بوتھوںکے تمام انچارج ،بوتھ کمیٹی کے ممبران شامل تھے۔سممیلن سے پارٹی کے ریاستی جنرل سیکرٹری پون کھجوریہ اور ایم ایل اے بھدرواہ دلیپ پریہار ،ضلع صدر ڈوڈہ منجیت رازدان نے بھی خطاب کیا۔اس موقعہ پر پون کھجوریہ نے ایک بوتھ10 یوتھ کی فارمولہ کی تجویز پیش کی اور مہلا منڈل صدر ابھا سے پولنگ بوتھوں پر کام کرنے کی درخواست کی ۔انہوں نے ہر بوتھ پر10 مہلا کارکنوں کی تجویز پیش کی اور پارٹی کارکنوں سے بھلیسہ کے ہر ایک پولنگ بوتھ پر کام شروع کرنے کو کہا ۔انہوں نے کہا کہ ایک بوتھ دس یوتھ کے فارمولہ پر سختی سے عمل کرنے کی ضرورت ہے۔ایم ایل اے بھدرواہ دیپ سنگھ پریہار نے مختلف مدعوں پر خُلاصہ پیش کیا جن پر پنچایت انتخابات ہو رہے ہیں۔ایم ایل اے نے بی جے پی کارکنوں سے پورے بھلیسہ میں متحرک ہونے کو کہا تاکہ آنے والے پنچایتی انتخابات میں پارٹی کامیابی سے ہمکنار ہو۔