سرینگر//ضلع ترقیاتی کمشنر سرینگر نے کل خانقاہ معلی حضرت امیر کبیر شاہ ہمدانؒ کی زیارت گاہ کادورہ کیا اور زیارت گاہ کی بحالی اور مرمت کے کام کاجائز ہ لیا جسے 15نومبر کو آگ کی واردات میں جُزوی نقصان پہنچا تھا ۔اس موقعہ پر ترقیاتی کمشنر کو بتایا گیا کہ زیارت گاہ کی بحالی کا اصل کام 5دسمبر کو شروع کیا جائے گا تاکہ ا س سلسلے میں تیاریوں کوحتمی شکل دی جاسکے۔میٹنگ میںبتایا گیا کہ بحالی کا کام 60دنوں کے اندر اندر مکمل کیا جائے گا۔ترقیاتی کمشنر نے کام کی مقررہ وقت میں تکمیل کو یقینی بنانے پر زوردیتے ہوئے کہا کہ اس سلسلے میں کوئی تاخیر نہیںہونی چاہیے ۔انہوں نے کہا کہ کام کے معیار کو ملحوظ نظر رکھنے کے علاوہ اس کی عظمت رفتہ کی بحالی کے لئے ہر ممکن کوشش کی جانی چاہیے۔بعدمیںترقیاتی کمشنر نے زیارت گاہ کے گردونواح کے علاقوں کا دورہ کرکے اس کی توسیع کے امکانات کاجائزہ لیا۔