سرینگر// کشمیرپر ایک نئی کتاب ،جس میں اقلیتوں کے اجتماعی تبدیلی مذہب ،ان کے جبری انخلاء تشدد کے واقعات اور ان کے مذہبی مقامات کے انہدام کے الزامات کے متعلق تواتر کے ساتھ چلے آرہے مباحث کو چلینج کیا گیا ہے ،چھپ کر بازار میں آگئی ہے ۔ سابق بیرو کریٹ اور مصفف خالد بشیر احمدکی تصنیف’ KASHMIR: Exposing the Myth behind the Narrative ‘کوایک بین الاقوامی پبلیشنگ ہاوس SAGE Publication نے شایع کیا ہے ۔412صفحات پر مشتمل اس کتاب کی قیمت595روپے ہے ۔ 9بابوں پر مشتمل کتاب میں مندروں کی تباہی، طویل عرصہ تک تشدد، جبری منتقلی اور علیحدہ وطن کے لئے مطالبہ اور مختلف عناصر پر توجہ مرکوز کی گئی ہے ۔کتاب میں1200سے زائد حوالہ جات کے ذریعے کئی اہم تلخ حقائق کو بے نقاب کیا گیا ہے۔اس کتاب میں گواہوں کے انٹرویو ،صحافیوں کی تحریر اور رپورٹنگ کے ساتھ ساتھ تاریخی تحقیقی حقائق ہیں ،جو آج کی صورت حال کو سمجھنے میں مدد دے سکتا ہے۔ کشمیر کی تاریخ میں دلچسپی رکھنے والوں کے لئے یہ کتاب کافی مدد گار ثابت ہوگی ۔