کپوارہ//ویلگام رامحال پولیس کو جمعرات کو اس وقت ایک بڑی کا میابی حاصل ہوئی جب پولیس نے ایک ڈرامائی کاروائی کے دوران خاتون کی عصمت سے چھیڑچھاڑ کرنے کی پاداش میں 7سالوں سے مفرور ملزم کو دبوچ لیا ۔سات سال قبل رامحال کے ہچ مرگ مشتاق احمد بڈ ھانہ ولد تاج دین بڈھانہ کے خلاف پولیس تھانہ ویلگام میں ایک خاتون کے عصمت کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کی پا داش میں ایک کیس زیر ایف آ ئی آ ر نمبر 58/2008U,S3,54RPCدرج کیا گیا تاہم ملزم مشتاق پولیس کے ہاتھ نہیں آ یا ۔پولیس نے ملزم کو گرفتار کرنے کے لئے متعدد مقامات پر سات سال تک چھاپہ مارے لیکن کا میاب نہیں ہوئے ۔پولیس تھانہ ویلگام نے جمعرات کو ایک ایس ایچ او جاوید احمد کی قیادت میں ایک ڈرامائی کاروائی کے دوران ملزم کے گھر پر چھاپہ مار ا،جہا ں پولیس نے تلاشی کے دوران ملزم مشتاق کو ایک لکڑی کے صندوق سے نکال کر حراست میں لیا ۔معلوم ہو اہے کہ ویلگام پولیس نے7سال کے بعد ملزم کو گرفتار کر کے سلاخوں کے پیچھے دھکیل دیا ۔