کشتواڑ// پیپلز ڈیمو کریٹک پارٹی کے ایم ایل سی فردوس ٹاک نے شاہدہ بیگم زوجہ محمد اقبال گیری ساکنہ پوچھال کی وفات پر دُکھ کااظہار کیا ہے۔ شاہدہ گزشتہ شب طویل علالت کے بعد وفات پاگئی تھیں۔ فردوس ٹاک نے غمزدہ کُنبہ کے ساتھ گہری ہمدردی کااظہار کرتے ہوئے مرحومہ کے لئے اللہ سے جنت الفردس کی دُعا کی۔ دریں اثنا پی ڈی پی ضلع صدر کشتواڑ شیخ ناصر حسین، زونل صدر ارشد حسین ،ضلع سنیئر وائس صدر نذیر احمد شاہ ضلع کے نائب صدر جعفر گنائی اور جعفر بابا زادہ ،نذیر احمد لون ضلع سیکرٹری،ضلع جنرل سیکرٹری پی ڈی پی کشتواڑ ، اشتیاق حسین وازہ ضلع صدر ٹریڈ یونین سجاد احمددیو، جوائنٹ سیکرٹری ناصر باعنوان ،سٹیٹ یوتھ سیکرٹری عمر ملک ، ضلع صدر یوتھ واصل ڈولووال، سابقہ ضلع صدر پی ڈی ایس یو کشتواڑ مدثیر آہنگر اور سینئر لیڈرز محمد منوہر بٹ الطاف حسین شیخ نے بھی شاہدہ بیگم کی وفات پر دُکھ کا اظہار کرتے ہوئے غمزدہ کنبہ کے ساتھ یک جہتی اور ہمدردی ظاہر کی ہے۔