عظمیٰ نیوز سروس
سرینگر// معروف آٹوموبائل کمپنی Nissan گروپ آف انڈیانے حیدرپورہ سرینگر میں کتاب موبلٹی پرائیویٹ لمیٹیڈ(Kitab Mibility Pvt.Ltd) نامی شوروم کا افتتاح کیا ۔افتتاح آر ٹی او کشمیر سید شاہنواز بخاری نے سی ای او ’کے ایم پی ایل ‘عفیر اعجاز ،اعجاز احمد کتاب اور طلعت لطیف بٹ(بورڈ آف ڈائیریکٹرز)،سیلز منیجر عمران گل بٹ اور شوروم منیجر شاہد بشیر سمیت دیگر عملے کی موجودگی میں کیا۔آر ٹی او کشمیر نے اس موقع پر کہا کہ اس طرح کے کاروباری مراکز روزگار پیدا کرنے میں اہم رول ادا کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ’ہمیں امید ہے کہ یہ شوروم صارفین کی توقعات پر کھرا اترے گا‘۔سی ای او عفیر اعجاز نے بتایا کہ ’’ہم کشمیر میں نسان برانڈ لانے اور اپنے صارفین کو اعلیٰ درجے کی سروس اور گاڑیوں کا متنوع انتخاب فراہم کرنے کیلئے پرجوش ہیں‘‘۔انہوں نے کہا کہ’’ہماری ٹیم گاہکوں کی توقعات سے تجاوز کرنے اور کمیونٹی کے اندر دیرپا تعلقات بنانے کیلئے وقف ہے‘‘۔ڈیلرشپ نسان گاڑیوں کی ایک وسیع رینج کی نمائش کرے گی، جس میں مشہور ماڈلز جیسے نسان میگنائٹ، کِکس اور بہت کچھ شامل ہے۔