بٹوت// ریاست میں لگ بھگ سابقہ تین سالہ عرصہ سے قائم بی جے پی پی ڈی پی اتحاد کی مخلوط حکومت کی کارکردگی کوناقص و مایوس کُن قرار دیتے ہوے آج بٹوت میں ذرائع ابلاغ کے نمائندوںسے بات کرتے ہوے نیشنل کانفرنس ضلع رام بن کے پارٹی سکریٹری عارف میر نے کہا کہ موجودہ ریاستی مخلوط حکومت کی تین سالہ کارکردگی بے حد مایوس کُن رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مسلسل ناساز گار حالات سے دو چار ریاستی عوام کو درپیش مسائل ومشکلات کا ازالہ کرنے میںمخلوط حکومت ہر سطح پرناکام رہی ہے۔ انہوںنے اس موقع پر بالخصوص پہاڑی ضلع رام بن کے عوام کو در پیش مسائل اور مخلوط حکومت کی عدم توجہ پراپنی تشویش کااظہار کرتے ہوے کہا کہ مخلوط حکومت نے ریاست کے دیگر حصوں کی طرح پہاڑی ضلع رام بن کی عوام کو بھی بنیادی سہولتوں کی فراہمی کے نام پر بُری طرح سے نظر انداز کررکھا ہے انہوں نے کہا کہ ضلع رام بن کے عوام سخت سردی کے موسم میںبجلی، پانی، بالن جیسی روز مرہ ضروریات زندگی کی بنیادی سہولتو ں سے محروم زندگی جینے پر مجبور ہیں۔ اس موقع پر قصبہ بٹوت کا ذکر کرتے ہوے انہوں نے کہاقصبہ بٹوت میں لوگوں کو محکمہ جنگلات کے بالن ڈپوں سے بالن کی عدم دستیابی کی وجہ سے سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے ۔میر نے مزید کہاضلع کے نوجوانوں کوبڑے پیمانے پر بے روز گاری کے سنگین مسئلے کا سامنا ہے نیشنل کانفرنس لیڈر کے مطابق ضلع میں ترقیاتی پراجیکٹ ٹھپ پڑے ہوے ہیں رابطہ سڑکو ں کی حالت خستہ حال بنی ہوئی ہے لوگ اکسیوں صدی کے ترقی یا فتہ دور میں بھی دور وسطیٰ کے زمانے کی زندگی جینے پر مجبور ہیں اور ایسے مایوس کن حالات میںحکومت وانتظامیہ لوگوں کو درپیش مشکلات ومسائل سے بے فکر خواب غفلت میں مست تعمیر وترقی امن اورخوشحالی کے جھوٹے راگ الاپنے میں مشغول عمل ہے۔ میر نے اس موقع پر حکومت انتظامیہ کوانتباہ کرتے ہوے کہا کہ حکومت ہنگامی بنیادوںپر لوگوں کو درپیش مسائل ومشکلات کے ازلہ کیلئے درکار اقدامات اٹھاے اگرحکومت وانتظامیہ نے ریاستی عوام کے ساتھ ساتھ ضلع رام بن کے عوام کو درپیش مشکلات کے حل کی جانب توجہ مبزول نہیں کی تو نیشنل کانفرنس عوامی مسائل کو حل کرانے کی خاطرحکومت و انتظامیہ کے خلاف احتجاج کا راستہ اپنانے سے بھی گریز نہیں کرے گی۔