جموں// انفارمیشن ٹیکنالوجی، تکنیکی تعلیم ، امور نوجوان و کھیل کود کے وزیر مولوی عمران رضا انصاری نے آج افسروں کو ہدایت دی کہ وہ بسوہلی سٹیڈیم پر ترقیاتی کام میں سرعت لانے کے سلسلے میں مشترکہ کوششیں عمل میںلائیں۔انہوں نے سٹیڈیم کی بھرائی کرنے اور جنگلہ لگانے کے سلسلے میں ٹینڈر جاری کرنے کی ہدایت دی۔انہوںنے کہا کہ موجودہ حکومت کھیل کود کو بڑھاوا دینے کے سلسلے میں موجودہ کھیل کے میدانوں کو محفوظ رکھنے اور نئے میدانوں کو ترقی دینے پر توجہ دے رہی ہے ۔اس موقعہ پر جنگلات و ماحولیات کے وزیر چودھری لال سنگھ بھی موجودتھے۔ ان کے علاوہ کمشنر سیکرٹری تکنیکی تعلیم ہلال احمد پرے، ڈائریکٹر جنرل یوتھ سروسز اینڈ سپورٹس شیخ فیاض احمد اور جے اینڈ کے سپورٹس کونسل کے نمائندے بھی موجود تھے۔اس موقعہ پر میٹنگ میں بتایا گیا کہ بسوہلی کے کھیل کے میدان پر کام سرعت سے جاری ہے اور مستقبل قریب میں اس میدان کو کھیل کود کے شائقین کے لئے کھول دیا جائے گا۔