سرینگر/عظمیٰ نیوز سروس/کشمیرچیمبرآف کامرس اینڈانڈسٹری نے گاڑی مالکان، دکانداروں اورتجارتی اداروں کو مختلف ایجنسیوں کی طرف سے ہراساں کئے جانے پر تشویش کااظہار کیا ہے۔گاڑی مالکان، جنہوں نے سڑک کنارے یاباہر گاڑیاں کھڑ اکی ہوں ،کومختلف ایجنسیوں کی طرف سے ایک یادوسرے بہانے چالان کیاجاتا ہے۔ چیمبر نے کہا کہ نہ صرف ٹریفک پولیس بلکہ کچھ نجی ایجنسیاں ،نجی پارکنگ ٹھیکیدار،سرینگرسمارٹ سٹی کنٹریکٹرس ، ا ز خو د چالان کرتے ہیں اورپارکنگ معاملے پر جرمانے عائد کرتے ہیں۔بیان کے مطابق ٹریفک کوریگولیٹ کرنے میں ٹریفک پولیس کااختیار سمجھ میں آتا ہے لیکن نجی ایجنسیوں کی طرف سے گاڑیوں کولاک کرنے ،جرمانہ عائد کرنے اورچالان کئے جانے کااختیار سمجھ سے باہر ہے۔ چیمبر نے مطالبہ کیا ہے کہ حکومت کوچاہیے کہ وہ پارکنگ پالیسی کو واضح کرے ،کہ کیانجی ایجنسیوں کو غیرقانونی طور گاڑی مالکان کو جرمانہ عائد کرکے ہراساں کرنے کااختیار دیا گیا ہے ۔