جموں// جموں و کشمیر حکومت نے بدھ کو دو ملازمین کی قبل از وقت ریٹائرمنٹ کا حکم دے دیا ہے۔
حکومت نے یہاں جاری ایک حکم نامے میں بتایا ، "یہ مشق جموں و کشمیر سی ایس آر کی دفعہ 226(2) کے تحت باقاعدہ عمل کے ایک حصے کے طور پر کی گئی ہے اور اس مقصد کے لیے تشکیل دی گئی جائزہ کمیٹیوں کی سفارشات پر عمل کیا گیا ہے"۔
مقررہ ریٹائرمنٹ سے قبل سبکدوش ہونے والے ملازمین میں عاشق حسین،ڈپٹی رجسٹرار، کوآپریٹو سوسائٹیز جموں وکشمیر (فی الوقت معطل) اور شوکت احمد وانی، ڈرائیور گریڈ-اول، موٹر گیراج ڈیپارٹمنٹ (فی الوقت معطل ) شامل ہیں۔
دریں اثنا، ذرائع نے بتایا کہ حکومت نے محکموں کو ہدایت دی ہے کہ وہ جموں وکشمیر سی ایس آر کی دفعہ 226(2) کے دائرہ کار کے تحت ان کی قبل از وقت ریٹائرمنٹ پر غور کرنے کے لیے " نان پرفارمنگ اور بدعنوان ملازمین" کے کیسوں کی جانچ کو تیز کریں۔